Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

راولپنڈی چیمبر کی مارکیٹ سے ڈالر غائب ہونے کی وجہ معلوم کرنے کی اپیل

راولپنڈی چیمبر کی مارکیٹ سے ڈالر غائب ہونے کی وجہ معلوم کرنے کی اپیل

راولپنڈی چیمبر کی مارکیٹ سے ڈالر غائب ہونے کی وجہ معلوم کرنے کی اپیل

راولپنڈی (ایف ایس میڈیا نیٹ ورک) راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے مارکیٹ سے ڈالر غائب ہونے کی وجہ معلوم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیاہے ۔راولپنڈی چیمبر آف کامر س کے صدرملک شاہد سلیم نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ڈالر مارکیٹ سے غائب ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو ستاون کا ہو گیا ہے، وزارت خزانہ اور

سٹیٹ بنک فوری اقدامات کریں ۔انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی سے ادائیگیوں میں عدم تواز ن پیدا ہو گا ، بیرونی قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگیوں میں مزید اضافہ ہو گا

جس سے کاروباری لاگت بڑھ جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں صنعت کی ترقی کا دارو مدار خام مال کی دستیابی پر ہے، روپے کی گراوٹ کی وجہ سے خام مال اور مشینری مزید مہنگی ہو جائے گی جس سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہو گا، مقامی صنعت کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ روپے قدر بہتر ہو




Exit mobile version