133

پنجاب میں ’’مرغی، گائے، بکری پال پروگرام‘‘آئندہ ماہ شروع ہو گا

پنجاب میں ’’مرغی، گائے، بکری پال پروگرام‘‘آئندہ ماہ شروع ہو گا

راولپنڈی (ایف ایس میڈیا نیٹ ورک) وزیراعظم غربت مٹاؤ اور گھریلو سطح پر خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلیے پنجاب بھر میں ’’مرغی پال پروگرام‘‘ اور دودھ دینے والے مویشی ’’گائے، بکریاں پال پروگرام‘‘

نئے مالی سال کے آغاز یکم جولائی سے شروع ہوں گے ،پنجاب حکومت نے مرغی پال پروگرام کے سلسلہ میں محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کو جانوروں اور مرغیوں کی افزائش کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔لائیو سٹاک ذرائع نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ

وزیر اعظم پروگرام کے تحت شہریوں اور دیہاتیوں کو 1000روپے میں 5 مرغیاں اور ایک مرغے کا سیٹ دیا جائے گا۔یہ مرغیاں مصری اور سیل کراسنگ ہوں گی، نئے مالی سال سے صوبہ کیلیے پہلے مرحلے میں15 لاکھ مرغیاں تیار کی جائیں گی، یہ مرغیاں 900 گرام کی ہوں گی اور ایک ماہ بعد انڈے دینے لگیں گی،

ہر مرغی سالانہ 250 سے زائد انڈے دے گی۔جولائی کے اواخر یا اگست میں ان مرغیوں کا اجرا شروع کر دیا جائے گا ۔اس حوالے سے محکمہ لائیو سٹاک پنجاب نے بھی بڑے پیمانے پر مرغیوں کی بریڈنگ شروع کر دی ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں