Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کیپٹن عاصم ملک اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مسیحا بن چکے ہیں،مڈل ایسٹ مقیم پاکستانی

کیپٹن عاصم ملک اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مسیحا بن چکے ہیں،مڈل ایسٹ مقیم پاکستانی

کیپٹن عاصم ملک اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مسیحا بن چکے ہیں،مڈل ایسٹ مقیم پاکستانی

اسلام آباد(رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی ) کیپٹن عاصم ملک اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مسیحا بن چکے ہیں،وہ اوورسیز پاکستانیوں کی حقیقی ترجمانی کر رہے ہیں،مڈل ایسٹ میں مقیم پاکستانیوں کا اظہار خیال، تفصیلات کے

مطابق اوورسیز میں مقیم خاص کر مڈل ایسٹ کے مختلف ممالک میں مقیم کثیر تعداد میں پاکستانیوں نے کیپٹن عاصم ملک کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے ستر سال میں ایسی ترجمانی کسی بھی پاکستانی شخصیت نے نہیں کی جیسے آجکل کیپٹن عاصم ملک کر رہے ہیں، کیپٹن عاصم ملک حقیقی طور پر اوورسیز کے پاکستانیوں کے لئے اپنے دل میں درد رکھتے ہیں،

انہوں نے اپنے عمل اور اپنے قول سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اوورسیز خاص کر مڈل ایسٹ میں مقیم پاکستانیوں کی تکالیف کو سمجھتے ہیں اور انہیں حل کرنے کا عزم رکھتے ہیں، ریاض، جدہ، ابوظہبی، دبئی اور دیگر علاقوں میں مقیم اوورسیز پاکستانی محبوب حسین،جہانگیر خان، ایاز محمداور دیگر پاکستانیوں نے کہا کہ کیپٹن عاصم ملک بغیر کسی لالچ اور بلا امتیاز تمام اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کمربستہ ہق چکے ہیں،عاصم ملک جس

انداز سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو اجاگر کر رہے ہیں انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب اوورسیز پاکستانیوں کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے،اوورسیز میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے کہا کہ کیپٹن عاصم ملک کی ان خدمات کی بدولت اوورسیز خاص کر مڈل ایسٹ میں مقیم پاکستانی انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انہیں اپنا مسیحا سمجھتے ہیں، مڈل ایسٹ کے پاکستانیوں نے کیپٹن عاصم ملک کو یقین دلایا کہ وہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں مڈل ایسٹ میں مقیم

تمام پاکستانی ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے ان اقدامات کی حمایت کرتے ہیں تمام پاکستانی انکی آواز پر لبیک کہیں گے،واضح رہے کہ پچھلے کچھ عرصہ سے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں

مقیم معروف سماجی و سیاسی شخصیت کیپٹن عاصم ملک اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے انتہائی گرمجوشی سے کام کر رہے ہیں اور وہ دن رات اوورسیز میں مقیم خاص کر مڈل ایسٹ پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں ان کو اوورسیز میں مقیم تمام پاکستانی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی ان کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں




Exit mobile version