85

پاک فوج ہماری آن اور جان ہے صدر انجمن تاجران و چیئرمین پریس کلب حاجی محمد سلیم زاہد

پاک فوج ہماری آن اور جان ہے صدر انجمن تاجران و چیئرمین پریس کلب حاجی محمد سلیم زاہد

فورٹ عباس )رپورٹ :ابو حمزہ ساجد)پاک فوج ہماری آن اور جان ہے فورٹ عباس کے تاجر اپنی فوج کا ہراول دستہ ہیں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران و چیئرمین پریس کلب حاجی محمد سلیم زاہد نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بہادر فوج کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں جسکی وجہ سے دشمن کو ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جسارت نہیں ہو سکتی

اگر کوئی بھول کر ایسا کر لے تو ہماری بہادر اور جری افواج اسکا ایسا منہ توڑ جواب دیتی ہے کہ دشمن ہمیشہ یاد رکھتا ہے ہماری افواج نے داخلی طور پر ملک دشمن لوگوں اور باہر کی امداد سے چلنے والے اندرونی و بیرونی دشمن و دہشت گردوں کے خلاف شکنجہ تنگ کر کے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں اس سے ملک مظبوط سے مظبوط تر ہو گیا ہے ۔شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائیوں میں ہمارے جوانوںنے شہادت نوش کر کے علاقے کو پر امن بنایا ۔

اسی طرح کراچی میں ملک دشمن اور بتھہ خوروں کے خلاف کاروائیاں کر کے الحمداللہ آج کراچی کی روشنیاں واپس آ رہی ہیں اور ملک دشمن عناصر اپنی موت آپ مر چکے ہیں بلوچستان میں پاک فوج نے اپنے دشمن ملک انڈیا کا توڑ کر کے اور دہشتگردوں اور جاسوسوں کو گرفتار کر کے ثابت کیا کہ ہماری نظر اپنے ملک کے کونے کونے پر ہے حاجی محمد سلیم زاہد نے مزید کہا کہ

ہمارے ملک کے دفاع اور حفاظت اندرونی و بیرونی ملک دشمنوں سے نمٹنے کی ہماری افواج کے اندر تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں پچھلے دنوں انڈیا اور پاکستان کی سرحدوں پر کشیدگی کو جس ٹیکنیکل اور دفاعی صلاحیتوں سے شرسار فوج نے جس طرح نمٹا اس بات کو بین الاقوامی میڈیا بھی تسلیم کر گیا ،

کسی بھی مشکل وقت میں فورٹ عباس کی عوام اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ چل کر ثابت کرے گی کہ ہمیں اپنی زندہ دل، نڈر ،وطن پر مر مٹنے والی ،بلند حوصلے رکھنے والی ،اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر دشمن پر ٹوٹ پڑنے والی ،جذبہ جہاد سے سر شار ،شہاد ت کا جذبہ رکھنے والی پاک فوج ہماری آن اور جان و شان ہے اس کے لیے ہماری جان بھی حاضر ہے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں