Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کرپشن اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

کرپشن اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

کرپشن اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور(ایف ایس میڈیا نیٹ ورک)کرپشن اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے ملک گیر احتجاج کا آغاز کل لاہور سے گا۔تفصیلات کے مطابق ، جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام کے استحصال اور مہنگائی کے ظلم کو مزید برداشت نہیں کریں گے،

آئی ایم ایف کی غلامی اور مہنگائی کیخلاف کل لاہور سے ملک گیر تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔قیصر شریف نے مزید کہا کہ صبح دس بجے مال روڈ پر احتجاجی مارچ ہوگا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کریں گے۔ ملک گیر تحریک کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی کل آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔




Exit mobile version