Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وزیراعظم عمران خان کے قومی کرکٹ ٹیم کو جیت کیلئے مشورے

وزیراعظم عمران خان کے قومی کرکٹ ٹیم کو جیت کیلئے مشورے

وزیراعظم عمران خان کے قومی کرکٹ ٹیم کو جیت کیلئے مشورے

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی)وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کھیلے جانے والے میچ میں اسپیشلسٹ بلے بازوں اور بالرز کو کھلائیں،

پاکستان کو ریلو کٹوں پر انحصار نہیں کرنا چاہئے۔وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز کیلئے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کپتان سرفراز احمد کو لازمی ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی چاہیے اور جیت کی حکمت عملی کو مد نظر رکھتے ہوئے

تجربہ کار بلے بازوں اور بولروں کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے کیوں کہ ‘ریلو کٹے دباؤ میں اکثر کم ہی پرفارم کرتے ہیں اور آج اسی سوچ کے ساتھ اترنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کیرئیر شروع کیا تو لگتا تھا ستر فیصد کامیابی ٹیلنٹ جبکہ تیس فیصد دماغ سے ملتی ہے مگر جب کرکٹ کیرئیر کا

اختتام ہوا تو تناسب ففٹی ففٹی تھا۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آج میں گواسکر سے اتفاق کرتا ہوں کہ کھیل کیلئے ساٹھ فیصد دماغ چالیس فیصد ٹیلنٹ ضروری ہے۔واضح رہے کہ مانچسٹر میں ہونے والے دنیائے کرکٹ کے سب سے اہم مقابلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔




Exit mobile version