بالاکوٹ سے گھنول جانے والا کیری مبینہ طور پر فنی خرابی کے باعث سنگڑ کے مقام سے گہری کھائی میں جا گرا
ایبٹ أباد (رپورٹ:وقاص باکسر) بالاکوٹ سے گھنول جانے والا کیری ڈبہ نمبر CN1017 مبینہ طور پر فنی خرابی کے باعث سنگڑ کے مقام سے گہری کھائی میں جا گرا حادثہ میں حسین خان ولد روشن خان ساکن کنگا ھنگرائ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ٹی ایچ کیو بالاکوٹ پہنچانے کے بعد دم توڑ گیا
جبکہ حادثہ میں دیگر اٹھ افراد جنمیں چار خواتین تین مرد اور ایک بچہ شامل ھے ڈرائیور سمیت زخمی ھوے حادثہ میں زخمی ھونے والی ایک خاتون کی حالت نازک بتائ جاتی ہے زخمی افراد میں سے ایک کا تعلق ھنگرائ اور سات کا تعلق گھنول سے ھے تمام زخمیوں کو مانسہرہ کنگ عبداللہ ھسپتال ریفر کر دیا گیا ہے
زخمیوں میں بلال نواز ولد حق نواز؛ ڈرائیور شہباز ولد سید قبول ؛ زین ولد شفیق؛ ساکنان گھنول محمد صادق ولد محبوب ساکن ھنگرائ چار خواتین مسمات ب ؛ ن ؛ س؛ک؛ شامل ھیں