100

راولپنڈی ، تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ،سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

راولپنڈی ، تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ،سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

راولپنڈی (رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی) ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد علی راندھاوا نے کہاہے کہ ضلع راولپنڈی میں تین روزہ پولیو مہم کے دوران 7لاکھ 30 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے لئے حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے، پولیو ٹیموں کے تحفظ کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،

پولیو ویکسین میں کوئی مضر صحت چیز شامل نہیں، پولیوویکسین کے بارے میں منفی پراپیگنڈہ بے بنیاد اورمن گھڑت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

چوہدری محمد علی رندھاوا نے اپنے صاحبزادے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سٹی پولیس آفیسر (سی پی او)کیپٹن(ر)محمد فیصل رانا اور محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے۔چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہاہے کہ

مہم کے دوران راولپنڈی میں والدین اپنے بچوں کو جسمانی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو ویکسین سے محروم نہ رکھیں،انسداد پولیومہم کیلئے زرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ علماء کرام اور سماجی کارکنان کا تعاون قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران موبائیل ٹیمیں گھر گھر جاکر

پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے تحفظ فراہم کر رہی ہے۔دریں اثناء سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد فیصل رانا نے ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کے ہمراہ پولیو مہم کے حوالے سے بنیادی صحت مرکز رحمت آباد کا دورہ کیا۔

سی پی او نے اس موقع پر کہا کہ پولیو مہم 17 جون سے 21 جون تک جاری رہے گی، پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں