127

عطائیت اور دو نمبر ادویات کا شہر اور سو کے قریب دیہات میں پھیلا ہوا نیٹ ورک

عطائیت اور دو نمبر ادویات کا شہر اور سو کے قریب دیہات میں پھیلا ہوا نیٹ ورک

منڈی صادق گنج(رپورٹ :غفارعباسی)عطائیت اور دو نمبر ادویات کا شہر اور سو کے قریب دیہات میں پھیلا ہوا نیٹ ورک
ڈاکٹر فیروز عرف ڈاکٹر معاملہ شہر کا سب سے بڑا عطائی ،3ذاتی میڈیکل سٹور،کٹ عیٹس،جعلی اور نشی آور ادویات کی شہر اور دیہاتوں میں سپلائی
درگ انسپکٹر اور صحت کے افسران ملوث نہ ہوں تو شہر میں یوں سرعام نشہ آور اور جنسی ادویات کبھی فروخت نہ ہوتی،محمدیوسف،عبدالرزاق،محمد یاسر،غفار
منڈی صادق گنج اور سو کے قریب دیہاتوں میں پھیلابہوا عطائیت اور دو بمنر جعلی ادویات کا نیٹ ورک بے نقاب،ہو میو پیتھک کی ڈگعی لے کر اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھنے والا ڈاکٹر فیروز المعروف ڈاکٹر معاملہ شہر کا سب سے بڑاعطائی ہے،

اس نے شہر میں اپنے تین میڈیکل سٹور بنا رکھے ہیں ،جہاں دن رات شہریوں کو سٹرائیڈز ادویات کے ذریعے علاج کیا جاتا ہے،ایک اپنے ذاتی لائسنس پف اور سہگر دو کرائے پر حاصل کر رکھے ہیں ،لاہور سے لائے جانے والی جعلی ،

دو نمبر اور کٹ ریٹس والی ادویات کے ذرئعے سے دن رات شہریوں کو لوٹا جاتا ہے،جن کا کوئی پرچیز اور سیل ریکارڈ نہیں ہوتا،یہی ادویات مختلف دیہاتوں سے آنے والے دوکانداروں کو دی جاتی ہیں جو دیہاتوں میں اپنے کریانے کی دوکانوں پر بیٹھے فروخت کر رہے ہیں حتی کہ انجکشن تک بھی لگا دیتے ہیں،جنسی اور نشہ آور ادویات بھی ان دوکانداروں عام دی جاتی ہیں،اپنے میڈیکل سٹوروں پر سارا دن مریضوں کو ڈرپس لگائی جاتی ہیں جس کا 1500 سے 2000 وصول کیا جاتا ہے،




کچھ عرصہ قبل بھی ایک ڈرگ انسپکٹر کو کاروائی سے ر وکنے کے لیے مک مکا کرنے اپنے گھر لے گئے تھے جہاں صحافیوں کے آ جانے پر اسے کئی گھنٹے چھپنا پڑا تھا،اس بدنام زمانہ عطائی نے ڈرگ انسپکٹرز کو کاروائی سے باز رکھنے کے لئے خود کو میڈیکل سٹور ایسوسی ایشن کا نام۔نہاد صدر بننے کے ساتھ ساتھ اب صحافت کی آڑ بھی لینا شروع کر رکھی ہے اس پر جب تحصیل منچن آباد میں تعینات ڈرگ انسپکٹر لیاقت علی کا موقف لیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ فائل ڈپٹی کمشنر بہاول نگر اور سیکرٹری دفتر گئی ہوئی ہے جیسے ہی اجازت ملتی ہے انشااللہ گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں