99

ناقص کارکردگی دکھانے والے ایس ایچ اوز کو شو کاز نوٹس جاری، کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایات

ناقص کارکردگی دکھانے والے ایس ایچ اوز کو شو کاز نوٹس جاری، کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایات

ایبٹ آباد(رپورٹ:وقاص باکسر)ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل کاہزارہ ریجن کے تھانہ جات کے ایس ایچ اوزکی ماہ مئی کی پیشہ ورانہ کارکردگی کا جائزہ لیا، ہزارہ بھر کے 57تھانہ جات میں سب سے بہترین و اعلیٰ کارکردگی ایس ایچ او تھانہ سٹی ضلع ہریپور ایس آئی صدیق شاہ جبکہ دوسرے نمبر پر ایس ایچ او تھانہ کرنگ ضلع اپر کوہستان انسپکٹر گوہرالرمان کی رہی ۔

دیگر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ او ز میں ایس ایچ او تھانہ میرپور ایبٹ آباد انسپکٹر عبدالغفور ، ایس ایچ او تھانہ سٹی مانسہرہ ایس آئی عاصم شاہ، ایس ایچ او تھانہ بنہ بٹگرام انسپکٹر نوید ، ایس ایچ او تھانہ دوبیر لوئر کوہستان ایس آئی شکیل ، ایس ایچ او تھانہ بٹیرہ کولئی پالس کوہستان اور ایس ایچ او دربینی تورغر ایس آئی اسد خان شامل ہیں ۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے ایس ایچ او ز کو ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے مبارکباد پیش کی

اور نقد انعام اور تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ کو بھی ان کیلئے انعامات و تعریفی سرٹیفکیٹ کیلئے سفارشات بھیجی ۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آئندہ بھی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم کے خاتمہ اور عوام کو انصاف فراہمی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ ہزارہ

ریجن کے 57تھانہ جات میں سب سے ناقص اور کارکردگی ایس ایچ او تھانہ لورہ ایبٹ آباد ایس آئی شہزاد خان، ایس ایچ او تھانہ حطار ہریپور چن زیب اور ایس ایچ او بالاکوٹ مانسہرہ ایس آئی تصور شاہ کی رہی ۔ ڈی آئی جی ہزارہ کی جانب سے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ اوز کو شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا ۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے تمام ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ ناقص کارکردگی کا




مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ او زکی کاکردگی کی خصوصی نگرانی کریں تاکہ وہ اپنے کارکردگی کو بہتر بنائیں اور اپنی ماہانہ رپورٹ پیش کریں ۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کیساتھ سخت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں