95

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کا تھانہ حویلیاں کا دورہ، ریکارڈ اور تھانہ کامعائنہ

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کا تھانہ حویلیاں کا دورہ، ریکارڈ اور تھانہ کامعائنہ

ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر ) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کا تھانہ حویلیاں کا دورہ، ریکارڈ اور تھانہ کامعائنہ
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے رواں ہفتہ کے دوران اپنے دوسرے دورے کے موقع پر گزشتہ روز تھانہ حویلیاں کا تفصیلی معائنہ کیا اور ڈی آر سی حویلیاں کا مکمل جائزہ لیا اس موقع پر تھانہ حویلیاں کا جملہ ریکارڈ چیک کیا تمام ریکارڈ کی تکمیل کے بارے میں ہدایات دیں مالخانہ، میس، حوالات اور رہائشی بیرکس کا تفصیلی معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی ڈی آر سی کے دورے کے دوران

ڈی آر سی ممبران اور سائیلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور سائیلین کو ہر ممکن امداد اور سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے سرکل حویلیاں کے کرائم کے حوالے سے ڈی ایس پی حویلیاں شمعریز خان کے ہمراہ خصوصی میٹنگ کی اور زیر تفتیش مقدمات، جرائم پیشہ عناصر اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے سے




ڈی ایس پی حویلیاں کو خصوصی ہدایات دی، تھانہ سٹاف اور تفتیشی افسران کو عوام کے ساتھ بہتر رویہ اپنانے اورہر طرح سے مکمل سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حمل پر قابو پانے کے حوالے سے روٹین گشت کو مزید موثر بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے

تفتیشی افسران کو مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے تفتیشی امور کی باریک بینی سے تکمیل کی ہدایات کی اور انصا ف کے تمام تقاضوں کو مدنظررکھتے ہوئے صاف شفاف اور بلا تفریق تفتیش کا عمل جاری رکھا جائے ضلعی پولیس سربراہ نے موجودہ سکیورٹی صورت حال کے متعلق سٹاف کو ہدایات بھی دیں اور تھانہ سکیورٹی کو مزید بہتر کرنے کے احکامات جاری کیے جبکہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق جوانو ں کی ڈیوٹی پوزیشن بھی چیک کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں