Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پولیس میں بددیانت، نا اہل اور کام چور اہلکاروں کی کوئی گنجائش نہیں ڈی پی اوقصور عبدالغفارقیصرانی

پولیس میں بددیانت، نا اہل اور کام چور اہلکاروں کی کوئی گنجائش نہیں ڈی پی اوقصور عبدالغفارقیصرانی

پولیس میں بددیانت، نا اہل اور کام چور اہلکاروں کی کوئی گنجائش نہیں ڈی پی اوقصور عبدالغفارقیصرانی   

قصور(رپورٹ:مقصود انجم کمبوہ)ڈی پی اوقصور عبدالغفارقیصرانی نے کرپشن، فرائض میں غفلت،ناقص تفتیش،اختیارات سے تجاوز،غیر حاضری،موثر گشت نہ کرنے اور ڈیوٹی میں عدم دلچسپی پر 8پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاستگی جبکہ31کو رینک کی ریورشن،سروس کی ضبطگی،

جرمانوں اورانکریمنٹ سٹاپ سمیت مختلف سزائیں دیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور نے خود احتسابی پر عملی کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں اردل روم کے دوران شوکاز نوٹسز کے فیصلے سناتے ہوئے افسران و اہلکاروں کو مختلف سزائیں دیں




انہوں نے کرپشن، فرائض میں غفلت برتنے اورمسلسل غیر حاضری پر ایک سب انسپکٹر، ایک اے ایس آئی اور6کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کردیا،اسی طرح کرپشن اور ناقص تفتیش مقدمات پر ایک انسپکٹر اور سب انسپکٹر کورینک کی ریورشن کی سزائیں دیں، اسی طرح فرائض میں غفلت برتنے،موثر گشت نہ کرنے،ناقص کارکردگی،ڈیوٹی سے غیر حاضری اور ناقص تفتیش مقدمہ کرنے پرسروس کی ضبطگی،جرمانوں اورانکریمنٹ سٹاپ سمیت مختلف سزائیں دیں۔

ڈی پی اوقصور نے کہا کہ پولیس میں بددیانت، نا اہل اور کام چور اہلکاروں کی کوئی گنجائش نہیں اور جس کسی نے بھی اختیارات سے تجاوز کیایا کوئی خلاف قانون کا م کیا وہ خود کو کسی رعایت کا مستحق نہ سمجھے جبکہ اچھی کارکردگی پر پولیس افسران واہلکاروں کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔

Exit mobile version