78

قصور میں پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پر مختلف علاقے بجلی سے محروم

قصور میں پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پر مختلف علاقے بجلی سے محروم

قصور(رپورٹ:مقصود انجم کمبوہ) قصور میں پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پر مختلف علاقے بجلی سے محروم انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر پیسوں کی چمک پر مردہ ضمیر ہو گئی عوامی حلقوں کا اعلیٰ احکام سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں جمعہ اوراتوار کے روز پتنگ بازی کا سلسلہ معمول بن گیا ہے جس پرمن چلوں کی کی جانب سے خصوصی

انتظامات دیکھنے کو ملتے ہیں اورنور شاہ ولی ،قادرآباد،ڈنگی پورہ کھارا روڈ،ڈھورکوٹ ،کوٹ غلام محمد ،کوٹ مراد خاں بھسر پورہ، کوٹ حلےم خاں ، کوٹ علی گڑھ ،رکن پورہ،عبدالرشید گارڈن،کوٹ رکن دین ،کوٹ عثمان خاں ،بلدیہ چوک اور دیگر علاقوں میں دل کھول کر پتنگ بازی کی جاتی ہے لمحہ فکریہ یہ ہے کہ ذمہ دران ان کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ان کو دونوں




ہاتھوں سے لوٹ کر اپنی جیبیں بھر رہے ہیں اور انکو کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور باقاعدہ ریٹ مقرر کئے جاتے ہیں پتنگ بازی کی وجہ سے دیگر علاقوں کی بجلی ٹرانسفارمر کی ڈی وغیرہ اڑ نے سے معطل ہو جاتی ہے اور کئی کئی گھنٹے لیسکوکا عملہ ٹھیک کرنے کیلئے نہیں

آتا اور لوگ شدید گرمی میں بلبلا اٹھتے ہیں اور جانی نقصان کاخطرہ ہر وقت لاحق ہوتا ہے جس پر قصور کی سیاسی وسماجی حلقوں نے ذمہ دران کی مجرمانہ غفلت اور ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ڈی پی او قصور سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں