61

قصور میں جائیداد کی خاطر بیٹوں نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کر دیا

قصور میں جائیداد کی خاطر بیٹوں نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کر دیا

قصور(رپورٹ:مقصودانجم کمبوہ) سہاری روڈ قصور میں جائیداد کی خاطر بیٹوں نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کر دیا ۔سہاری روڈ قصور کا رہائشی علی یاسر نے پولیس تھانہ بی ڈویثزن میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرے باپ ساٹھ سالہ محمد علی نے دو شادیاں کر رکھی تھیں او ر آج کل میرے پاس ہی رہائش پزیر تھا

کہ گزشتہ رات میرا باپ گھر کے باہر دوکان پر موجود تھا کہ اسی اثنا میں اسکی پہلی بیوی سے بیٹے شمش عرف شمشی،حیدر علی اور محمد بلال وغیرہ موٹرسائیکلوں پر آئے اور فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا اور فرار ہو گئے




،ملزمان کافی عرصہ سے میرے باپ کے ساتھ جائیداد کی تقسیم کا کہہ رہے تھے اور اسی رنجشش پر انہوں نے مقتول کو قتل کر دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں