99

دھم کلاس کاطالبعلم ھے نے اپنی جان کی پرواہ کیئے بغیر دریائے سرن سے دلنواز راجہ علی کی نعش نکالنے میں کامیاب

 دھم کلاس کاطالبعلم ھے نے اپنی جان کی پرواہ کیئے بغیر دریائے سرن سے دلنواز راجہ علی کی نعش نکالنے میں کامیاب

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) چند روز قبل شنکیاری میں دریائے سرن میں 18/19 سالہ نوجوان راجہ علی نہاتے ہوئے ڈوب گیاتھا جس پرمقامی نوجوانوں نے اپنی مددآپ کے تحت تلاش شروع کی یہاں تک کہ کالاڈھاکہ اور کوھستان کے غوطہ خوروں کی خدمات بھی حاصل کی گئیں لیکن نعش کی تلاش میں کامیاب نہ ھوسکے اتنے میں ایک خوبصورت نوجوان دلنواز ولددیدارشاہ جوکہ دھم کلاس کاطالبعلم ھے نے اپنی جان کی پرواہ کیئے بغیر دریائے سرن میں غوطہ لگاکرنعش کی تلاش شروع کردی اور جزبے لگن کی بدولت دلنواز راجہ علی کی نعش نکالنے میں کامیاب ھوگیا




دلنواز کی ھمت اور دیدہ دلیری کو قدرکی نگاہ سے دیکھاجارھاھے تاھم آج شنکیاری کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت وقارخان سواتی نے دلنوازکی بہادری پراسے نقدانعام دیتے ھوئے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ھوئے DC مانسہرہ سے اپیل کی کہ دلنواز کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کیئے جائیں اور اسکے تعلیمی اخراجات کی ذمہ داری اٹھانے کیساتھ ساتھ ملازمت بھی فراھم کی جائے تاکہ اسکی حوصلہ افزائی ھو اورنوجوانوں میں مددکاجزبہ پیداھو اس موقع جناب ڈاکٹر اکرام زیب بھی ھمراہ موجودتھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں