عثمانی برادران اپنی پیاری آواز کی وجہ سے فورٹ عباس کی ہر با برکت محفل کی شان ہیں
فورٹ عباس(رپورٹ:ابوحمزہ ساجد)عثمانی برادران اپنی پیاری آواز کی وجہ سے فورٹ عباس کی ہر با برکت محفل کی شان ہیں ،ننھے منھے بچوں کو انجمن تاجران کا خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق عثمانی برادران اپنی پیاری آواز کی وجہ سے فورٹ عباس کی ہر با برکت محفل کی شان ہیں ،ننھے منھے بچوں کو انجمن تاجران کا خراج تحسین، پیارے نبی ﷺکی شان میں پڑھی گئی
نعت سننا ہر کسی کو اچھا لگتا ہے اور کچھ لوگوں کو اللہ پاک نے بہت پیاری آواز بخشی ہوتی ہے اور جب وہ اس آواز سے ہمارے پیارے نبی ﷺ کی شان میں نعت پڑھتے ہیں تو سننے والے دیوانے ہو جاتے ہیں ایسی ہی پیاری آواز ہمارے علاقہ فورٹ عباس کے دو چھوٹے بچوں کی ہے جو کہ علاقہ میں عثمانی برادران کے نام سے مشہور ہیں جب وہ نعت خواں بچے حضور ﷺ کی
شان میں نعت پڑھتے ہیں تو ہر دل خوشی اورحضور ﷺسے محبت کے جزبہ سے سرشار ہو جاتا ہے یہ دونوں بچے فورٹ عباس میں ہونے والی ہر محفل نعت اور کسی بھی بابرکت محفل میں ضرور مدعو ہوتے ہیں جہاں یہ پیارے عثمانی برادران اپنے پیارے نبیﷺ کی شان میں نعت ایسے انداز سے پڑھتے ہیں
کہ دل جھوم جھوم جاتا ہے اور بے ساختہ سننے والے کے منہ سے سبحان اللہ سبحان اللہ اور درود پاک کا ورد اور پیارے نبی ﷺپر سلام پیش کیا جاتا ہے عثمانی برادر ان ایک دینی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں انکے والد محمد عثمان نے انہیں شروع سے ہی نعت پڑھنے کا سلیقہ سکھایا اور خود بھی ایک اچھے شعلہ بیاں مقرر اور نعت خواں بھی ہیں ،صدر انجمن تاجران حاجی محمد سلیم زاہد اور جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ظفر اقبال چوہدری عثمانی برادران کو ہر با برکت محفل میں پیارے نبی حضرت محمدﷺ کی شان میں ہدیہ نعت پیش کر نے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔