Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مرکزی امام حسین کونسل کے زیراہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل میں شہادت حضرت امام جعفرصادق کانفرنس

مرکزی امام حسین کونسل کے زیراہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل میں شہادت حضرت امام جعفرصادق کانفرنس

مرکزی امام حسین کونسل کے زیراہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل میں شہادت حضرت امام جعفرصادق کانفرنس

راولپنڈی (رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی ) دنیائے اسلام کے عظیم فقیہ مفسر محدث اور معلم حضرت امام جعفرصادق کے 1292 ویں یوم شہادت کے سلسلے میں مرکزی امام حسین کونسل کے زیراہتمام شہادت حضرت امام جعفرصادق کانفرنس راولپنڈی آرٹس کونسل کے تعاون سے منعقد ہوئی جس کی صدارت ممتاز دانشور ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

ریاست مدینہ کے خدوخال جاننے کے لیے حضرت امام جعفرصادق کی تعلیمات کوسمجھنا اور جاننا بہت ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ حضرت امام جعفرصادق کی تمام زندگی آنحضورکی تعلیمات کی ترویج میں بسرکی۔ نامور مورخ پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد نے کہا کہ امام ابوحنیفہ اور حضرت امام مالک دونوں حضرت امام جعفرصادق کے شاگرد تھے اور ان سے تعلیم حاصل کی۔ کانفرنس سے بیرسٹر رباب مہدی، علامہ ڈاکٹر حسین احمد، وقار علی اور دیگر سکالرز نے حضرت امام جعفر صادق کے کارناموں پر روشنی ڈالی۔

Exit mobile version