نان با ئی ایسوسی ایشن کا آئندہ ہفتے سے روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کا اعلان
راولپنڈی (رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی) آل پاکستان نان با ئی ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافے پر آئندہ ہفتے سے روٹی ،نان کی قیمت بڑھانے کا اعلان کر دیا ۔آل پاکستان نان با ئی ایسوسی ایشن کے عہدیداروںنے کہا کہ نان او روٹی میں استعمال ہونے والافائن آٹا ،میدہ آٹااور عام آٹاسو فیصد مہنگا کر دیا گیا ہے
اور ناقص اور مضرصحت آٹا مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فائن آٹا ،میدہ آٹااور عام آٹا رمضان سے قبل کے ریٹس پر نہ کیا گیا تو اگلے ہفتے روٹی نان کے ریٹ بڑھانے پر مجبور ہوں گے قیمتوں میں فوری کمی کی جائے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو ایسوسی ایشن نان ر وٹی کی قیمتوں میں اضافہ کر نے پر مجبور ہو گی۔عہدیداران نے دعویٰ کیاکہ صرف
راولپنڈی میں آٹا اور دیگر آئیٹم مہنگی کر دی گئی ہیں حکومت فوری نوٹس لے ۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان نان با ئی ایسوسی ایشن کے مرکزی صدرمحمدشفیق قریشی اورجنرل سیکرٹری خورشید قریشی نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ا س موقع پر جہانزیب عباسی، سرفراز عباسی ،چیئرمین ریاض قریشی، گل خان،محمود احمد قریشی ،گل دالی خان، الطاف قریشی سردار مشتاق اور دیگر بھی موجود تھے۔