ایس ایس پی زیب اللہ خان کا تھانہ بالاکوٹ ، بالاکوٹ ڈی آرسی اور تھانہ سٹی کا اچانک دورہ 136

ایس ایس پی زیب اللہ خان کا تھانہ بالاکوٹ ، بالاکوٹ ڈی آرسی اور تھانہ سٹی کا اچانک دورہ

ایس ایس پی زیب اللہ خان کا تھانہ بالاکوٹ ، بالاکوٹ ڈی آرسی اور تھانہ سٹی کا اچانک دورہ

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) ڈی۔پی۔او مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان نے تھانہ بالاکوٹ ، بالاکوٹ ڈی۔آر۔سی اور تھانہ سٹی کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران انھوں نے دونوں تھانوں کا ریکارڈ چیک کیا اور تمام ریکارڈ کی تکمیل اور تھانے کی صفائ ستھرائ کے بارے میں محرر سٹاف کو مناسب ہدایات بھی دی۔
علاوہ ازیں تھانے میں آۓ ہوۓ درخواست گزاروں کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور انکےفوری حل کے لئیے ڈی۔ایس۔پیز اور ایس۔ایچ۔اوز صاحبان کو ہدایات بھی جاری کی۔


دورے کےموقع پر محرر سٹاف کو مخاطب کرتے ہوۓ انکا کہنا تھا کہ درخواست لےکر تھانےآنے والےسائلین کے ساتھ انتہائ خوش اخلاقی سے بات چیت کی جاۓ۔اور تمام سائلین کےساتھ پہلے سلام پھر کلام کریں۔کسی بھی سائل/درخواست گزار کے ساتھ تلخ کلامی / بدتمیزی قطعا قابل قبول نہیں۔
سائلین کے ساتھ غلط رویہ رکھنے والے اہکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائ عمل میں لائ جاۓ گی۔جبکہ اچھے اخلاق سے پیش آنے والے سٹاف کو تعریفی سرٹیفیکیٹس بھی دئیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں ڈی۔پی۔او مانسہرہ نے بالاکوٹ ڈی۔آر سی کا بھی دورہ کیا اور ڈی۔آر۔سی کی جانب سے سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔اور ڈی۔آر۔سی ممبران کو ہدایات جاری کی کہ ڈی۔آر۔سی میں اپنا کیس لےکرآنے والے تمام سائلین کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا جاۓ اور انکو تمام ترسہولیات فراہم کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں