نوجوان صحافی بلال خان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر جماعت اہلسنت والجماعت کا ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان
ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر)ایبٹ أباد شیخ البانڈی کے رہائشی نوجوان صحافی بلال خان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر جماعت اہلسنت والجماعت نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا سربراہ اہلسنت مولانا اورنگزیب فاروقی نے جمعرات سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیااس ضمن میں گزشتہ روز سربراہ اہلسنت والجماعت اورنگزیب فاروقی نے شیخ البانڈی بلال خان کی
رہشگاہ پر میڈیا کو بتایا کہ چند روز قبل تھانہ أپیاڑہ کی حدود اسلام أباد میں نوجوان صحافی کالم نگار عاشق رسول بلال خان کو نامعلوم افراد نے شہید کر دیا تھا اور قاتل جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے انہوں نے کہا کہ ابھی تک پولیس قاتلوں کا سراغ لگانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے جسکے خلاف ہماری جماعت نے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ملکی سطح پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے بلال خان کو سچ لکھنے کی پاداش میں شہید کیا گیا ہے