ایبٹ أباد تھانہ ناڑہ کی حدود حاجیہ گلی بسیاں کے مقام پر أسمانی بجلی گرنے سے پندرہ سالہ نوجوان جاں بحق
ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر)ایبٹ أباد تھانہ ناڑہ کی حدود حاجیہ گلی بسیاں کے مقام پر أسمانی بجلی گرنے سے پندرہ سالہ نوجوان جاں بحق پانچبےہوش مقامی افراد کی بروقت کاروائی بے ہوش افراد ہسبتال منتقل اس ضمن میں پولیس زرائع نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ ناڑہ کی حدود حاجیہ گلی بسیاں کے مقام پر والی بال کھیلتے ہوئے پندرہ سالہ حاجیہ گلی کا
رہائشی حماس ولد الیاس أسمانی بجلی کی زد میں أکر موقع پر ہی جان بحق ہوگیا جبکہ اسکے دیگر ساتھی بے ہوش ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد موقع پر پہنچ گئی نوجوان حماس کی نعش نکال کر ورثاہ کے حوالے کردی جبکہ پانچ نوجوانوں کو بے ہوشی کے عالم میں ہسبتال منتقل کروا دیا نوجوان کی نعش علاقے میں پہنچتے ہی کہرام مچ گیا ورثاہ اچانک موت پر صدمے سے نڈھال ہوگئی ۔