Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

رواں ماہ کے دوران ایبٹ آباد پولیس کی چوروں کے خلاف بھرپور کاروائیاں

رواں ماہ کے دوران ایبٹ آباد پولیس کی چوروں کے خلاف بھرپور کاروائیاں

رواں ماہ کے دوران ایبٹ آباد پولیس کی چوروں کے خلاف بھرپور کاروائیاں

ایبٹ آباد(رپورٹ:وقاص باکسر)رواں ماہ کے دوران ایبٹ آباد پولیس کی چوروں کے خلاف بھرپور کاروائیاں 02موٹر سائیکل چور گرفتار سرقہ شدہ 02موٹر سائیکل بھی برآمد جبکہ دیگر کاروائیوں میں 04ملزمان گرفتار سی پیک کے تعمیراتی میٹریل کا سریا، گھر سے چوری ہونے والا قیمتی لیپ ٹاپ،

موبائل اور نقدی برآمد تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مرو ت کی ہدایت پرایبٹ آباد پولیس نے رواں ماہ چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث موٹر سائیکل چوروں کے گینگ کے ساتھ ساتھ سی پیک کے تعمیراتی میٹیرل کا سریا چوری کرنے والے ملزمان سمیت گھر سے

قیمتی لیپ ٹاپ، موبائل اور نقدی سرقہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا مقدمہ علت 628 مورخہ 09جون 2019 جرم 381-A تھانہ کینٹ میں مدعی حفیظ احمد ولد یوسف سکنہ لنک روڈ کا موٹر سائیکل چوری کرنے کے الزام میں ملزم عمر ولد محمد اسلم سکنہ جندر باڑی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کیا گیا جبکہ موٹر سائیکل چوری کے دوسرے مقدمہ علت 508مورخہ 14جون 2019 تھانہ میرپور مدعی محمد رضوان ولد صلاح الدین سکنہ سر سید کالونی کا موٹر سائیکل چوری کرنے پر ملزم اسلام انجم ولد ریافت

سکنہ سر سید کالونی کو گرفتار کر کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر کے ملزم کو جیل روانہ کیا گیا جبکہ چوری کے دیگر مقدمات میں تھانہ میرپور کے مقدمہ علت 479مورخہ 07جون 2019 جرم 380میں مدعی ولی اسد ولد بلقیاس سکنہ میر امظفر کے گھر سے لیپ ٹاپ، موبائل اور نقدی چوری کرنے کے الزام میں ملزم اوسامہ ولد زمرد خان سکنہ بٹگرام کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے تمام سرقہ شدہ چیزیں برآمد کر لی گئی جبکہ سی پیک کے تعمیراتی میٹیریل چوری کرنے پر ملزمان محسن ولد راشد سکنہ جبڑیاں، شہباز ولد جاوید سکنہ




بانڈی سنجلیاں اور حمزہ ولد کالا سکنہ بانڈہ سنجلیاں کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے سی پیک کے تعمیراتی میٹریل کا 15من سے زائد سریا برآمد کر لیا گیا اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے چوری، ڈکیتی کی کاروائیوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں اور جیل سے رہا ہونے والے مجرمان پر کڑی نظر رکھنے کے حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دی ہیں۔

Exit mobile version