118

شہید جمہوریت بی بی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی66ویں سالگرہ

شہید جمہوریت بی بی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی66ویں سالگرہ

پشاور(رپورٹ: شاہ باباحبیب عارف) شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی66ویں سالگرہ کے موقع پر پیپلزپارٹی خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر محمد ہمایوں خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید بے مثال راہنما تھیں جمہوریت کی بحالی اور

مظبوطی کیلئے بی بی شہید نے تاریخی جدوجہد کی جمہوری نظام بی بی شہید کی جدوجہد اور قربانی کا امرہون منت ہے قوم کی بیٹی نے آمریت اور دہشتگردی کے خلاف مردانہ وارجنگ میں ملک پر جان نچھاور کی بے ایوب خان جیسے بدترین آمر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا نظیر بھٹو شہید

کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں زبردستی نظریہ مسلط کرنے والوں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن پر چلتے ہوئے ملک میں انصاف کا نظام لائیں گے غریب عوام کے لئے کے لئے روٹی کپڑا اور مکان مہیا کرنے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا شہید بے نظیر بھٹو کی 66 ویں

سالگرہ تقریبات آج صوبہ بھر کے تمام ڈویژن اضلاع ذیلی تنظیموں کے زہر اہتمام جوش و جذبے اور بھرپور انداز میں منائی جارہی ہے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 66 ویں سالگرہ آج صوبہ بھر کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز کی سطح پر منائی جائے گی پیپلزپارٹی خیبر پختونخواہ کا شہید بےنظیر بھٹو کی سالگرہ تقریبات تحصیل ہیڈکوارٹرز میں میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے




آج کا دن جیالوں کے لئے خاص دن ہے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی تمام جیالوں کے لئے مشعل راہ ہے شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک صوبہ بھر کے ہر تحصیل ھیڈ کوارٹرز میں کاٹا جائے گا اج صوبہ بھر کے تمام ڈویژن اضلاع ذیلی تنظیمیں شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ تقریبات منعقد ہونگے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 66 ویں سالگرہ کا کیک

صوبائی سیکرٹریٹ میں کاٹا جائے گا کارکنوں کو متحرک کرنے کے لئے بھرپور انداز میں عوامی رابطہ مہم چلائیں گے پیپلزپارٹی خیبر پختونخواہ ہر قسم حالات کے لئے مکمل تیار ہیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی میراث ناقابل تسخیر ہے بلاول بھٹو زرداری ملک و قوم کے لئے امید ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں