Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

انسداد پولیو مہم کے دوران ساڑھے چھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں، ڈاکٹر محمد راشد

راولپنڈی (رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی) چیف ایگزیکٹو آفیسرہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر محمد راشد خان نے کہا ہے کہ 17 جون سے جاری انسداد پولیو مہم کے دوران ساڑھے چھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں، بقیہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے ٹیمیں بھرپور انداز سے کام کر رہی ہیں۔ یہ بات انہوں نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ ایک

جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام اور انتظامیہ کے تعاون کی وجہ سے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کی تعداد کافی کم رہی اور اگر کسی جگہ پر والدین نے پولیو قطروں کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تو ان کو محکمہ

صحت کے ڈاکٹروں اور انتظامیہ کے افسران نے مکمل یقین دہانی کرائی کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے بچوں کے لئے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کی ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی گئی اور اس ضمن میں آر پی او اور سی پی او راولپنڈی نے گرانقدر خدمات سرانجام دیں اور پولیو ٹیموں کو دی جانے والی سکیورٹی کی ذاتی طور پر نگرانی بھی کی۔

Exit mobile version