ایبٹ أباد تھانہ حویلیاں کی حدود چمبیاںمیں دو گروپوں میں تصادم متعدد افراد زخمی 141

ایبٹ أباد تھانہ حویلیاں کی حدود چمبیاں میں دو گروپوں میں تصادم متعدد افراد زخمی

ایبٹ أباد تھانہ حویلیاں کی حدود چمبیاں میں دو گروپوں میں تصادم متعدد افراد زخمی

ایبٹ أباد (رپورٹ:وقاص باکسر)ایبٹ أباد تھانہ حویلیاں کی حدود چمبیاں میں دو گروپوں میں تصادم متعدد افراد زخمی بااثرافراد کا غریب شخص پر بدترین تشدد أہنی مکوں لاتوں کے وار سے عبداللہ ولد ولی محمد نامی شخص شدید زخمی تحریک انصاف کی بدلی ہوئی پولیس کا انصاف زخمی شخص کو ہی حوالات میں بند کردیا اہل علاقہ کی مداخلت پر نوجوان کو حوالات سے ہسبتال پہنچایا جہاں نیروسرجری وارڈ کے انچارچ ڈاکٹر جنید نےبے ہوشی کے عالم میں نوجوان سے دستخط کروا کر وارڈ سے نکال دیا


پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وضلعی قیادت کی مداخلت زخمی شخص کو دوبارہ وارڈ میں منتقل کر دیا اس ضمن میں گزشتہ روز زرائع نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ حویلیاں کی حدود جمبیاں کے قریب شادی کی تقریب میں جاتے ہوئے عبداللہ نامی شخص پر بااثر افراد نے حملہ کردیا لاتوں اور أہنی مکوں کے أزادانہ استعمال سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا ملزمان جائے وا ردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے زخمی شخص کو ہی پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا عمائدین علاقہ نے مداخلت کرتے ہوئے نوجوان کو حوالات سے نکال کر ہسپتال ریفر کیا جہاں ڈاکٹرنے بے ہوشی کے عالم میں نوجوان کو وارڈ سےباہر نکال دیا واقعے کی اطلاع ملتے ہٕی پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے صوبائی صدر سید سلیم شاہ ضلعی صدر علی افضل خان ایڈوکیٹ تحصیل صدر حویلیاں صلابت خان موقع پر پہنچ گئے انہوں نے زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کیا اور ڈاکٹر کےخلاف ایم ایس کودرخواست دے دی جبکہ پولیس کے اعلی افسران کو بھی واقعے سے أگاہ کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں