ایڈیشنل ایس پی مانسہرہ مختیار احمد تنولی نے جوانوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے
مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ایس ایس پی جناب زیب اللہ خان کی طرف سے عید الفطر کے موقع پر ٹریفک پولیس کے ہمراہ بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر سول ڈیفنس آرگنائزیشن مانسہرہ کے 17 جوانوں کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا ۔ایڈیشنل ایس پی مانسہرہ مختیار احمد تنولی نے جوانوں میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ جناب زیب اللہ خان صاحب کی طرف سے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔
ڈویژنل وارڈن یاسرعرفات جنہوں نے سول ڈیفنس آرگنائزیشن مانسہرہ ٹیم کی کمانڈ کی اور سول ڈیفنس آرگنائزیشن مانسہرہ ٹیم کو مانیٹر کیا انہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ جناب زیب اللہ خان صاحب کی طرف سے خصوصی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ۔
سول ڈیفنس مانسہرہ نے بحکم کنٹرولر سول ڈیفنس ڈپٹی کمشنر صاحب مانسہرہ محترم محمد ضیاء الحق صاحب ٹریفک پولیس کے ہمراہ ڈیوٹی سرانجام دی۔