Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

تھانوں میں درخواستوں پر ایف آئی آر درج نہ کرنے والے پولیس افسران کیخلاف کاروائی ہوگی

تھانوں میں درخواستوں پر ایف آئی آر درج نہ کرنے والے پولیس افسران کیخلاف کاروائی ہوگی

تھانوں میں درخواستوں پر ایف آئی آر درج نہ کرنے والے پولیس افسران کیخلاف کاروائی ہوگی

قصور(رپورٹ:مقصودانجم کمبوہ) ڈی پی اوقصور عبدالغفار قیصرانی نے کہاتھانوں میں سائلین کی درخواستوں پر ایف آئی آر درج نہ کرنے والے پولیس افسران کیخلاف کاروائی ہوگی،پولیس افسران فرائض کی ادائیگی کے دوران کوئی دباؤ قبول نہ کریں پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں صرف میرٹ کو مدنظر رکھا جائے ، جھوٹے مقدمات کا اندراج اور کسی مظلوم سے زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا

،میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن شہباز الٰہی، ڈی ایس پی سٹی رائے احسان الٰہی،ڈی ایس پی صدر عالم شیر جاویداور تمام انچارج برانچز دفتر بھی موجود تھے ۔ڈی پی اوقصور نے ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ تھانوں میں لوگوں کے مسائل حل کریں،میرٹ پر تفتیش کریں ، انصاف فراہم کریں ،شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی کیساتھ پیش آئیںاور کسی شریف شہری سے بدسلوکی ہرگز برداشت نہیں ہو گی ، انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے دشمن ڈاکوؤں،

مجرمان اشتہاریوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کریں۔ جرائم اور لا قانونیت کو سختی سے کچل دیا جائے اور کسی کریمنل،مجرم اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ تمام زیر تفتیش مقدمات کی تفتیش جلد از جلد مکمل کرکے چالان عدالت میں

جمع کروائیںاسی طرح ہر تفتیشی افسر اپنے اپنے ما ل مقدمات اور پینڈنگ روڈز بھی جلد جمع کروائیں ،ایس ڈی پی اوز اپنے سرکل کے تھانوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ایس ایچ اوز اور




تفتیشی افسران کیساتھ ہفتہ وار میٹنگ کریں اور کارکردگی کا جائزہ لیں،کسی قسم کی سستی و لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی پی اوقصور نے میٹنگ کے دوران تمام ایس ایچ اوز کی فرداًفرداًکارکردگی کا جائزہ بھی لیااہم ایشوز ڈس کس کیے اور اچھی کارکردگی پر متعدد ایس ایچ اوز کیلئے نقداور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان بھی کیا۔

Exit mobile version