93

رکشہ ڈرائيور کو پیسے تو نہ مل سکے الٹا رکشہ ڈرائيور کو بلیک میل کرنا شروع کردیا

رکشہ ڈرائيور کو پیسے تو نہ مل سکے الٹا رکشہ ڈرائيور کو بلیک میل کرنا شروع کردیا

فورٹ عباس (رپورٹ :ابو حمزہ ساجد ) مروٹ چک نمبر 313 HR کے رہائشی بشیر احمد رکشہ ڈرائيور کے ساتھ مروٹ این آر ایس پی۔بنک کے مینجر نصیر احمد باجوہ اور فیلڈ انچارج سجاد احمد نے مبینہ طور پہ فراڈ کیا رکشہ ڈرائيور فریاد لیکر عوامی پریس کلب میڈیا مروٹ کے پاس پہنچ گیا انصاف کا منتظر۔رکشہ ڈرائيور بشیر احمد کے مطابق اس نے بنک سے 70ہزار کا لون پاس کروایا

سائن ۔فنگر پرنٹ مکمل کیے مگر 29دسمبر 2018 کلوزنگ کا بہانہ کر کے بنک مینجر نصیر احمد باجوہ اور سجاد فیلڈ انچارج نے رکشہ ڈرائيور سے چیک لے لیا کے ہماری کلوزنگ ہوجاے تو 2جنوری 2019 کو پیسے وصول کر لینا گواہوں کی موجودگی میں چیک ان کے حوالے کردیا مگر تا حال رکشہ ڈرائيور کو پیسے تو نہ مل سکے الٹا رکشہ ڈرائيور کو بلیک میل کرنا شروع کردیا کہ پیسے آپ نے وصول کیے ہیں آپ نے ہی واپس کرنے ہیں رکشہ ڈرائيور نے معوقف اختیار کیاکہ




بنک میں سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہیں اگر میں نے پیسے وصول کیے ہیں تو ریکارڈنگ موجود ہوگی ۔اگر ریکارڈنگ نہیں ہے تو میری بنک کے مینجر نصیر احمد باجوہ اور فیلڈ انچارج سجاد احمد کی بلیک میلنگ سے جان چھڑای جاے ان کے خلاف انکوائری کروای جاے انکے خلاف سخت کاروای عمل میں لای جاے ایسے لوگوں کے خلاف قانوی کاروای عمل میں لای جاے تاکہ پھر کسی شریف شہری کو بلیک میل نہ کرسکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں