ایس۔ایچ۔او تھانہ صدر دوست محمد خان کا نفری کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن
مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) ایس۔ایچ۔او تھانہ صدر دوست محمد خان کا نفری کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔تفصیلات کے مطابق ڈی۔پی۔او مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان کی ہدایات پر ضلع مانسہرہ کے تمام تھانہ جات کی حدود میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری۔
ایس۔ایچ۔او تھانہ صدر دوست محمد خان نے نفری کے ہمراہ دوران آپریشن ملزم صداقتولد علی بہادر سے 1رائفل 44بور ، 26گولیاں برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ ملزم افضال ولد اسماعیل سے 2پستول 30بور اور 12گولیاں برآمد کرلی۔علاوہ ازیں ملزم صداقت ولد عبدالحمید کے قبضہ سے 01 پستول 30بور اور 20گولیاں برآمد کر کے تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں 15AA.KPKکے تحت مقدمات درج کر لئیے۔