خیبر پختو خواہ کاشتکاروں اور صنعتی مزدور تنظیموں کے عہدیدار ان کی پریس کانفرنس
میڈیاکا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے غریب کاشتکاروں اور مزدوروں کا ساتھ دیکر انکی فریاد کوحکومتی ایوانوں تک پہنچایا
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی) خیبر پختو خواہ کے کاشتکاروں اور صنعتی مزدور تنظیموں کے عہدیدار ان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے24 جون 2019 کو فیصلہ آیا، تمباکو پر 300 روپے فی کلوگرام ٹیکس واپس لے لیا گیاہے۔ تمباکو کاشتکارحکومت کا شکریہ ادا کر رہے ہیں کہ انہوں نے کاشتکاروں کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے لگایا جانے والاٹیکس واپس لے لیا انہوں نے کہاکہ ہم میڈیاکا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے غریب کاشتکاروں اور مزدوروں کا ساتھ دیکر انکی فریاد کوحکومتی ایوانوں تک پہنچایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا ملکی صنعت کار تمباکو خریداری پر 5% یعنی 8.89 روپے فی کلوگرام ٹیکس دے رہے ہیں جس سے ملکی خریدار رجسٹرڈ ہوکر تمباکو خریداری کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی مزدوروں کی بحالی کے لئے تحریک انصاف حکومت اپنا کردار ادا کرکے ان دو ملٹی نیشنل کمپنیوں کو ورکرز کی معطلی پر کھڑی سزا دیں تاک آئندہ کوئی بھی سرمایہ دار مزدور اور انکے بچوں کے ساتھ ظلم نہ کریں۔ نیشنل پریس کلب میں اظہار خیال کرتے ہوئے ابراراللہ صدر محنت کش لیبر فیڈریشن خیبر پختون خواہ، رضوان اللہ صدر کسان بورڈ پاکستان، حاجی عبدالنبی مہمند صدر سرحد ایگریکلچرل اینڈرورل ڈیولپمنٹ ارگنائزیشن (رجسٹرڈ) (SARDO)، لیاقت یوسفزئی کاشتکار کوارڈینیشن کونسل محمد علی ڈاگیوال، اقبال خان صدر تمباکو ڈیلر ایسوسی ایشن اور حاجی نعمت شاہ انجمن تحفظ کاشتکاران تنظیموں کے عہدیداروں نے کہاکہ ہم اسد قیصر صاحب سپیکر قومی اسمبلی، عاطف خان سنئیر صوبائی وزیر، علی محمد خان صاحب MNA، شہرام ترکئی صوبائی وزیر بلدیات، عثمان خان ترکئی، شاندانہ گلزار MNA اور خصوصی طور پر عماد اظہر وزیر خزانہ کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے غریب کاشتکاروں پر رحم کیا اور 300 روپے فی کلوگرام تمباکو پتے (خام مال) ٹیکس سے ختم کیا گیا۔ اس ٹیکس کے ختم ہونے سے کاشتکاروں سے خریدار زیادہ ہوجائیں گے اور زیادہ ریٹ پر تمباکو خریدیں گے جس سے کاشتکاروں کو بہتر معاوضہ مل جائے گا۔ تمباکو مارکیٹ میں خریدار زیادہ ہونے کی وجہ سے کاشتکار اور حکومت دونوں کو پائیدہ مل جائے گا۔ تمباکو خریدار حکومت کو 5% یعنی 8.89 روپے فی کلوگرام جمع کرکے خریداری کریں گے جس سے ملک کی معیشت مضبوط ہوگی اور کاشتکار تمباکو فصل محنت کرکے پیداوار بڑھائیں گے۔