کشمیر عوام نے اپنے پیدائشی حق حق خودارادیت کیلئے تاریخ کی بے مثال قربانیاں پیش کیں ہیں،راجہ فہیم کیانی 137

کشمیر عوام نے اپنے پیدائشی حق حق خودارادیت کیلئے تاریخ کی بے مثال قربانیاں پیش کیں ہیں،راجہ فہیم کیانی

کشمیر عوام نے اپنے پیدائشی حق حق خودارادیت کیلئے تاریخ کی بے مثال قربانیاں پیش کیں ہیں،راجہ فہیم کیانی

اسلام آباد(رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی) تحریک کشمیر کے برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا ہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی ودیگر تمام حریت قائدین کی جدوجہد آزادی میں گراںقدر کردار پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں کشمیر میں دی جانیوالی قربانیوں کے نتیجے میں کشمیر آزادی کی منزل سے ہمکنار ہوگا اوور سیز کشمیری بین الاقوامی معاذ پر تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے قائدین حریت کی رہنمائی میںاپنا سرگرم کردار ادا کررہے ہیں ۔71 برسوں میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے اقوام متحدہ کے انسانی حقو ق کمیشن اور یورپی یونین کے انسانی حقوق کمیشن نے بھارت کیطرف سے مقبوضہ کشمیر میںانسانی حقوق کی پامالیوں کو تسلیم کیا ہے جوکہ کشمیر میں دی جانیوالی قربانیوں اور حریت قائدین کی جدوجہد اور بیرونی ممالک میں اوورسیز کمیونٹی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا


۔اجلاس سے کنونئیر کل جماعتی حریت کانفرنس عبداللہ گیلانی نے بھی خطاب کیا۔راجہ فہیم کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر عوام نے اپنے پیدائشی حق حق خودارادیت کیلئے تاریخ کی بے مثال قربانیاں پیش کیں ہیں ۔شہدا کا بہنے والالہو راہیگاں نہیں جائیگا ۔آزادی کشمیر کا مقدر ہے بھارت کشمیر میں شکست سے دوچار ہوچکا ہے ۔اقوام متحدہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں کو عملی جامہ پہنائے اور قراردادوں کیمطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ گیلانی نے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدرراجہ فہیم کیانی کی عالمی معاذ پر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارت تحریک آزادی کو دبانے کیلئے ظلم کے تمام ہتھکنڈے آزما چکا ہے لیکن بھارت کے یہ تمام حربے ناکام ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے کئے ہوئے وعدوں کی پاسداری کرے اور کشمیریوں کو استصواب رائے کا موقع دیا جائے۔ اجلاس میں حریت رہنما فاروق رحمانی،محمود ساغر،محمد حسین خطیب ،مجید ملک ،منظور الحق ،رفیق ڈار،عبدالمتین،حمید لون،جاوید اقبال بٹ، منظور شاہ،اور الطاف احمد بٹ ودیگر رہنمائوں نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں