89

ہزارہ یونیورسٹی، بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ،لاہور نے اسلام آباد کو ایک وکٹ سے شکست دے دی

ہزارہ یونیورسٹی، بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ،لاہور نے اسلام آباد کو ایک وکٹ سے شکست دے دی

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) ہزارہ یونیورسٹی، بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ،لاہور نے اسلام آباد کو ایک وکٹ سے شکست دے دی
گیارھویں آغا شوکت علی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کے میچز ایبٹ آباد اور ہزارہ یونیورسٹی میں کھیلے جا رہے ہیں .مہمان خصوصی وی سی ڈاکٹر محمد ادریس نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے،بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ بھی موجود تھے. ہزارہ یونیورسٹی گراؤنڈ پر گیارھویں آغا شوکت علی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کا ایک اہم میچ اسلام آباد اور لاہور کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا




جس میں اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 373 رنز بنائے جواب میں لاہور کی ٹیم نے 38 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر ٹارگٹ پورا کر کے ایک وکٹ سے میچ جیت لیا۔دونوں ٹیموں میں پاکستان کی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی موجود تھے،میچ کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس تھے جبکہ اس میچ کو دیکھنے کے لیے سید سلطان شاہ چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل،محمد بلال ستی ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل،محمد بلال جنرل سیکرٹری ایبٹ آباد بلائنڈ کرکٹ بورڈ، ڈائریکٹر سپورٹس ہزارہ یونیورسٹی محمد اقبال،محمد سجاد اسسٹنٹ رجسٹرار اور دیگر آفیشلز بھی موجود تھے،

مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد ادریس کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا،انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان میں انعامات تقسیم کیے، مین آف دی میچ لاہور کے کامران اختر قرار پائےجنہوں نے 49 بالوں پر 91 رنز بنائے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ادریس نے کہا کہ پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم ہمارا فخر ہے جنہوں نے دو مرتبہ ورلڈ کپ جیتا اور ہمیشہ پاکستان کو عزت سے نوازا،انہوں نے کہا کہ آج کے سنسنی خیز میچ میں بھی

کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا امید ہے کہ مستقبل میں بھی بلائنڈ کرکٹ میں اسی طرح نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،انہوں نے کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی نے اس سے قبل بھی ملازمتوں میں سپیشل لوگوں کے پانچ فیصد کوٹے پر مکمل عملدرآمد کیا ہے اور آئندہ بھی نابینا کمیونٹی اور سپیشل افراد سے ہر قسم کا تعاون جاری رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں