Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل کا دورہ ضلع بٹگرام کے تیسرے روز تحصیل الائی کا دورہ

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل کا دورہ ضلع بٹگرام کے تیسرے روز تحصیل الائی کا دورہ

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل کا دورہ ضلع بٹگرام کے تیسرے روز تحصیل الائی کا دورہ

ایبٹ آباد(رپورٹ:وقاص باکسر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل نے دورہ ضلع بٹگرام کے تیسرے روز تحصیل الائی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے تحصیل الائی بھی گئے جہاں پر انہوں نے پبلک لیزان کمیٹی و ڈی آر سی کمیٹی کے عہدیداران و ممبران سے ملاقات کی اور میٹنگ کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر پولیس معاشرے سے جرائم کاخاتمہ نہیں کرسکتی۔ معاشرے کے ہر فرد کو جرائم کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پولیس کیساتھ مکمل تعاون کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجرمان اشتہاری، منشیات فروش و دیگر جرائم میں ملوث افراد کی گرفتاری اور ایسے لوگوں کی نشاندہی میں پولیس کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ ہم اپنی

آنے والی نسلوں کو جرائم سے پاک معاشرہ مہیا کرسکیں۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل سے آگاہی اور اس کے ہر ممکن فوری حل کیساتھ عوام اور پولیس کا آپس میں باہمی روابط کا ہونا لازمی ہے۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے پبلک لیزان کمیٹی و ڈی آر سی کمیٹی کے عہدیدارن و ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ مبارکباد کے مستحق ہے

کہ جو لوگوں کے مسائل حل کرنے میں پولیس کا ساتھ دیتے ہیں۔ معززین علاقہ نے ڈی آئی جی ہزارہ کو الائی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور انکے اس اقدام کو سراہا۔ بعد ازاں ڈی آئی جی ہزارہ نے تھانہ بنہ الائی کی انسپکشن کی اور تھانہ کی عمارت، ایس ایچ او دفتر، شعبہ تفتیش سمیت دیگر اہم امور و ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے ایس ایچ او کو ہدایت دی کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے انکے ساتھ مکمل قانونی مدد کی جائے۔

ڈی آئی جی نے ایس ایچ او کو ہدایت دی کہ میرا نمبر 03461119650تھانہ کے باہر آویزاں کیا جائے تاکہ عوام مجھے بذریعہ میسج اپنے مسائل سے آگاہ کرسکیں۔ بعد ازاں ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے تحصیل الائی کے بنہ بازار اور گرگ بازار کا دورہ کیا بازار میں موجود لوگوں میں گھل مل گئے لوگوں نے ڈی آئی جی ہزارہ کا پرتپاک استقبال کیا اور بٹگرام پولیس ستاسوخپل پولیس کے نعرے بھی بلند کیئے؎




Exit mobile version