Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مومند پولیس کی کامیاب کارروائی ــ صوبہ کے دوسرے اضلاع کے مختلف تھانوں کو مطلوب 5 مفرور اور اشتہاری گرفتار

مومند پولیس کی کامیاب کارروائی ــ صوبہ کے دوسرے اضلاع کے مختلف تھانوں کو مطلوب 5 مفرور اور اشتہاری گرفتار

مومند پولیس کی کامیاب کارروائی ــ صوبہ کے دوسرے اضلاع کے مختلف تھانوں کو مطلوب 5 مفرور اور اشتہاری گرفتار

مومند(رپورٹ :افضل صافی )مومند پولیس کی کامیاب کارروائی ــ صوبہ کے دوسرے اضلاع کے مختلف تھانوں کو مطلوب 5 مفرور اور اشتہاری گرفتارانضمام کے بعد پختونخوا پولیس کو مختلف واقعات میں اشتہاری اور مطلوب مفرور جو قبائلی اضلاع میں روپوش تھے حوالہ کیا جائے گا۔مفرور اور جرائم پیشہ افراد کیلئے قبائلی اضلاع میں کوئی جگہ نہیں۔مومند پولیس ذرائع ضلع مومند کے مختلف علاقوں میں دوسرے اضلاع چارسدہ، پشاور اور مردان کے مختلف تھانوں کے

پولیس کو مطلوب پانچ مفرور اور اشتہاری حوالہ کیاگیا۔گرفتار ہونے والے افراد پختونخوا پولیس کو مختلف واقعات میں مطلوب تھے۔سابقہ قبائلی علاقہ جات کو مفرور اور اشتہاری مجرم پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرتے آئے ہیں۔مگر اب پختونخوا میں انضمام کے بعد تحصیل حلیمزئی اور پنڈیالی سے پختونخوا پولیس کو مطلوب پانچ مفرور اشتہاری افراد کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے

گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں کے حوالہ کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ اشتہاری قبائلی اضلاع میں عرصہ سے رہائش پزیر تھےپولیس ان مفروروں اور اشتہاری مجرموں کے خلاف مزید کارروائی کرے گی اور ہر صورت میں دوسرے اضلاع کے تھانوں اور عدالتوں کے سامنے پیش کرینگے یاد رہے کہ سابقہ قبائلی علاقاجات میں مفرور بڑے بڑے روزگار اور نوکریوں سے وابستہ ہوچکے ہیں تا ہم اب مومند پولیس نے ان کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا ہےاب یہ

اشتہاری افراد کسی بھی پرائیویٹ ضمانت پر مزید ازاد نہیں رہینگے جن کے خلاف عدالتی وارنٹ یا تھانوں سے پرچہ جاری ہوچکا ہے ان کے خلاف بھر پور قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی مفروروں اور اشتہاریوں کو چھپنے کا کوئی ٹھکانہ نہیں ملے گا




Exit mobile version