67

دوستی سے انکار پر لڑکے کو قتل کرنے والا ملزم فائرنگ کے زبردست تبادلے کے بعد اسلحہ سمیت گرفتار

دوستی سے انکار پر لڑکے کو قتل کرنے والا ملزم فائرنگ کے زبردست تبادلے کے بعد اسلحہ سمیت گرفتار

لکی مروت(رپورٹ:شاہ بابا حبیب عارف)لکی مروت پولیس نے لکی مروت کے علاقے زنگی خیل میں دوستی سے انکار پر چارسدہ کے رہائشی لڑکے کو قتل کرنے والے ملزم کوفائرنگ کے زبردست تبادلے کے بعد اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ۔ 15سالہ عزیر خان کو ملزم عطا ء اللہ نے




چند یوم قبل 26 جون کو اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جب وہ اپنی بہن کے گھر رہنے کے لئے زنگی خیل آیا ہوا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت عبدالحئی کو خفیہ ذرائع سے ملزم عطاء اللہ کی زنگی خیل اور میلہ مندرہ خیل کے قریب واقع جنگل میں موجودگی کی اطلاع ملی تو ڈی ایس پی ہدایت اللہ شاہ اور ایس ایچ او تھانہ لکی انسپکٹر فاضل خان کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔

پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے فائرنگ شروع کردی اور اس کی آڑ لے کر فرار ہونے کی تاہم پولیس جوابی فائرنگ کے بعد ملزم عطاء اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور ایک پستول برآمد کرلی ۔

آپریشن کی نگرانی ڈی پی او عبدالحئی خود کر رہے تھے اور اپریشن مکمل ہونے کے بعد ڈی پی او نے اہل علاقہ کا پولیس کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع دیہی علاقہ زنگی خیل کےعوام نے پولیس کے حق میں اور ڈی پی او زندہ اباد کے نعرے لگائے اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں