124

معذ ور افراد کو مفت مصنوعی ٹانگیں لگائیں گے تاکہ یہ لوگ بھی چلنے کے قابل ہو سکیں، ڈاکٹر محمد رمضان عباسی

معذ ور افراد کو مفت مصنوعی ٹانگیں لگائیں گے تاکہ یہ لوگ بھی چلنے کے قابل ہو سکیں، ڈاکٹر محمد رمضان عباسی

فورٹ عباس(رپورٹ:ابو حمزہ ساجد)فورٹ عباس میں بھی ہم معذ ور افراد کو مفت مصنوعی ٹانگیں لگائیں گے تاکہ یہ لوگ بھی چلنے کے قابل ہو سکیں، ہم اس تحصیل کے معذ ور لوگوں کو مخیر حضرات کے تعاون سے یہ سہولت فراہم کر کے خوشی محسوس کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سن شائن ڈوویلپمنٹ آرگنائزیشن کے عہدیداروں ڈاکٹر محمد رمضان عباسی ، عامر مشتاق چوہدری،

عبدالوحید میکن ،حسیب مقبول چوہدری،جنید اسماعیل ایگزیکٹو ممبر ،فاروق بلوچ ،انصر وٹو اور قاری شوکت علی نے پریس کلب فورٹ عباس میں ایک پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے 2سال پہلے بہاولنگر میں اسکی بنیاد رکھی اور اب تک 80کے قریب لوگوں کو ہم مصنوعی ٹانگیں لگوا کر انہیں چلنے پھرنے کے قابل کر چکے ہیں ہماری تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ فورٹ عباس اس ضلع کی پسماندہ ترین تحصیل ہے ہم یہ سہولت وہاں بھی مہیا کریں گے

،ہم اس سلسلہ میں بہت جلد ایک فری میڈیکل کیمپ لگا رہے ہیں جس میں لوگوں کو اس آرگنائزیشن کے بارے میں مکمل آگاہی دی جائے گی اور مریضوں کا معائنہ کیا جائے گا، مستحق مریضوں کا ڈیٹا لے کر انہیں مفت مصنوعی ٹانگیں لگائی جائیں گی ،ڈاکٹر محمد رمضان عباسی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری تنظیم کو مخیر حضرات پیسے مہیا کرتے ہیں لوگوں کے




تعاون سے یہ تنظیم تیزی سے اپنے ٹارگٹ کی جانب گامزن ہے ،لوگ پیسے دیتے تو ہیں لیکن انہیں یقین ہو کہ انکی دی گئی رقم اچھے کاموں میں لگائی جائے گی ،پریس کلب فورٹ عباس کے صدر وارث علی سندھو نے سن شائن ڈوویلپمنٹ آرگنائزیشن کے عہدیداروں کو فورٹ عباس میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا، اس موقع پر ڈاکٹر رمضان عباسی نے 15جولائی کومنعقد ہونے والے سن شائن ڈوویلپمنٹ آرگنائزیشن کے سالانہ پروگرام میں پریس کلب فورٹ عباس کو خصوصی طور پر مدعو کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

معذ ور افراد کو مفت مصنوعی ٹانگیں لگائیں گے تاکہ یہ لوگ بھی چلنے کے قابل ہو سکیں، ڈاکٹر محمد رمضان عباسی” ایک تبصرہ

  1. سلام و علیکم
    محترم جناب ڈاکٹر محمد رمضان عباسی صاحب
    آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں اس کا اجر اللہ پاک دیے گئے
    ڈاکٹر صاحب ایک عورت لاھور سے ہے اس کی دونوں ٹانگیں ریل گاڑی کے نیچے آ کر کٹ گئی ہیں اس کے دو چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اور شوہر بھی چھوڑ کر چلا گیا ہے برائے مہربانی اس کی مصنوعی ٹانگیں فری لگا سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں