86

چک جھمرہ پاک آرمی کا جوان سرفراز اسلم سہوترا پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

چک جھمرہ پاک آرمی کا جوان سرفراز اسلم سہوترا پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

چک جھمرہ(رپورٹ:نوید ملک )چک جھمرہ چک نمبر 126رب پہاڑنگ کا سپوت اور پاک آرمی کا جوان سرفراز اسلم سہوترا پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک ۔ پاک آرمی کا جوان سرفراز اسلم سہوترا عرصہ چھ سال قبل دوران ڈیوٹی حادثہ کا شکار ہو گیا تھا اور علاج کے دوران بلڈ کینسر ہو گیا




تھاسرفراز سہوترا تویل علالت کے بعد ملک پاک پر قربان ہو گیا ۔سرفراز اسلم سہوترا سمیت تین بھائی آرمی کا حصہ رہے اور ملک کی خدمت کی۔سرفراز اسلم سہوترا کو انکے آبائی گاؤں چک نمبر 126رب پہاڑنگ میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔گاؤں میں فوجی جوان کی سبز ہلالی پرچم میں لپٹی میت کو دیکھ کر لوگوں نے فلک شگاف نعروں سے استقبال کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں