Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

مردان(رپورٹ:شاہ بابا حبیب عارف)مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔چور گروہ کا سرغنہ گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان کاجرائم پیشہ عناصرکے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھنے کے واضح احکامات کے پیش نظرایس ایچ او تھانہ




چورہ ربنواز خان ہمراہ ٹیم نے گھروں سے چوری کرنے والے چور گروہ کے سرغنہ شمس الحق ولد مطیع الرحمن سکنہ چم ڈھیری کو گرفتار کر کے دوران انٹاروگیشن اپنے دیگر شریک واردات ساتھیوں کے نام بھی اُگل دیئے جبکہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ایک عدد چوری شدہ موٹر سائیکل از قسم 125CCبرآمد کیا گیا، گروہ کے مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں کاروائیاں کر رہی ہیں جن کی گرفتار ی بھی جلد متوقع ہے۔

Exit mobile version