134

پیپلزپارٹی کی طرف سے وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے وزارت تعلیم واپس لیے جانے کا امکان

پیپلزپارٹی کی طرف سے وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے وزارت تعلیم واپس لیے جانے کا امکان

سندھ(رپورٹ:مجید دھریجہ)صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے گزشتہ دنوں سندھ اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ میں سرکاری اساتذہ کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 34ہزار ہے جس میں سے ایک لاکھ اساتذہ پڑھاتے نہیں ہیں یہ ایک لاکھ اساتذہ اَن پڑھ اورانگوٹھا چھاپ ہیںان کے اس بیان پہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے نوٹس لے لیا ہے یاد رہے

کہ جعلی بھرتیاں پہلے ہی پیپلزپارٹی کے گلے کی ہڈی بنی ہوئی ہیں جس پہ وزیر تعلیم کے بیان نے مہر ثبت کر دی ہے2008 ء سے اب تک پیپلزپارٹی پیر مظہر الحق، پھر نثار احمد کھوڑو اورجام مہتاب حسین ڈھر کے پاس تعلیم کی وزارت تھی قانون و قواعد کی خلاف ورزی کر تے ہوئے ہزاروں کارکنوں اورجیالوں کو بھاری رقوم کے عوض بھرتی کیا گیاپیرمظہر الحق کے خلاف جعلی بھرتیوں کے مقدمے آج بھی عدالت واحتسابی اداروں میں چل رہے ہیں، جب کہ نثار کھوڑو، جام مہتاب ڈھر کے خلاف بھی نیب و اینٹی کرپشن میں کیسز چل رہے ہیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں