102

میڈیا سے ملکر عوامی خدمت کرنا چاہتے ہیں. باہمی روابط مضبوط اور فعال رکھنا چاہتے ہیں.

میڈیا سے ملکر عوامی خدمت کرنا چاہتے ہیں. باہمی روابط مضبوط اور فعال رکھنا چاہتے ہیں.

ضلع مومند (رپورٹ:افضل صافی) ڈی پی او مومند عبدالـرشید خان نے منگل کے روز ہیڈکوارٹر غلنئی میں مقامی صحافیوں کے ساتھ اپنے دفـتر میں گفتگـو کرتے ہوئے کہا کہ
ہم نے کم وقت بہت قابل قدر اقدامات اٹھائے ہیں. لوئر سب ڈویژن یکہ غنڈ ـ اپر سب ڈویژن غلنئ اور بائزی سب ڈویژن میں باقاعدہ طور پر پولیس اسٹیشن قائم کرکے افتتاح کرلیا ہے.
جبکہ ساتھ ہی لائسنس برانچ ـ اور ویری فیکیشن برانچ کا بھی باقاعدہ افتتاح کرلیا ہے.
ڈی پی او عبدالرشید نے سلالا نیوز کو بتایا کہ ہم اپنے اہلکاروں میں سے تعلیم یافتہ جوانوں کو انوسٹیگیشن کے لیے تربیت دینے جارہے ہیں اور یہ تربیت ضلع مومند کے اندر دیجائے گی.
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لااینڈ ارڈر اور مرجر کے حوالے سے کئی موثر اقدامات اٹھائے ہیں اور بتدریج منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں.
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ جرائم کی روکتھام اور منشیات فروشی کے خلاف ہم نے کامیاب کارروائیاں کی ہیں. اور ساتھ ہی ہم نے کمپلینٹ سیل بھی قائم کیا ہے.
ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کے مسائل لوگوں کے ذریعے حل ہوسکیں. مقامی مشران اور عمائدین کے ذریعے رسم و رواج کے مطابق چھوٹے چھوٹے مسائل اور تنازعات کا فوری حل نکالا جاسکے.
ان کا کہنا تھا کہ اب عدلیہ نے بھی غلنئی میں باقاعدہ کام شروع کیا ہے. انتظامیہ ـ عدلیہ ـ پولیس اور میڈیا ملکر عوامی خدمت بہتر انداز میں سرانجام دے سکتے ہیں.




انہوں نے سلالا نیوز کو بتایا کہ حالیہ صوبائی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو دو دو بندے سیکیورٹی کے لیے فراہم کیے ہیں اور ساتھ ہی ان پر واضح کیا ہے کہ جتنا ممکن ہے ہم اتنا تعسون کرینگے. اس کے ساتھ امیدواروں کو ذاتی سیکیورٹی رکھنے. بلٹ پروف گاڑی. جیمـرز اور
سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت بھی کی ہے.
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں ہم نے سیکیورٹی انتظامات کے لیے بھر پور تیاری کی ہے اور ہر پولنگ اسٹیشن پر نظر رکھی ہوئی ہے.
سلالا نیوز کی نشاندھی پر ڈی پی او عبدالرشید خان نے گلی گلی آئیس کریم فروخت کرنے والوں پر پابندی لگائی اور انہیں فوری گرفتار کرانے کی ہدایات جاری کیں.
ساتھ ہی غیر معیاری چیپس فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لینے کا ارڈر جاری کیا.
جبکہ ضلع مومند کے مختلف علاقوں میں آئیس نشہ استعمال کرنے والوں اور کاروبار کرنے والوں کے خلاف فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کرلیے.
ان کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی. میڈیا کی تعاون سے پولیس جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرینگی.
مومند پولیس خدمتِ خلق پر یقین رکھتی ہے ..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں