مردان تھانہ ہوتی پولیس کی کامیاب کاروائی، اسلحے کی نوک پر نقدی اور موبائل فون چھیننے والا گروہ گرفتار
مردان(رپورٹ:شاہ باباغلام حبیب) مردان تھانہ ہوتی پولیس کی کامیاب کاروائی، اسلحے کی نوک پر نقدی اور موبائل فون چھیننے والا گروہ گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان سجاد خان کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مردان پولیس کے جاری مہم میں تھانہ ہوتی پولیس ایس ایچ او مقدم خان ہمراہ ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے شہریوں سے اسلحے کی نوک پر نقدی،
موبائل فون و دیگر قیمتی اشیاء لوٹنے والے گروہ کے دو ملزمان لقمان ولد فیاض سکنہ غلہ ڈھیر اور سعاد اللہ ولد عارف سکنہ بلال مسجد کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان شہری علاقوں میں موٹر سائیکل کے ذریعے اسلحے کی نوک پر شہریوں سے نقدی، موبائل فون و دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوتے تھے
جس کا ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی آپریشن کی سربراہی میں اے ایس پی سٹی علی بن طارق اور تھانہ ہوتی پولیس کو مذکورہ راہزن گروہ کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا تھا، گرفتار ملزمان نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کیا، گرفتار ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل، ایک عدد پستول، لوٹی گئی
رقم 22ہزار 300روپے اور ایک عددقیمتی موبائل فون برآمد کیا گیا۔اسی طرح تھانہ ہوتی پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران دو مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش مقرب ولد زڑہ ور سکنہ گلی باغ اور رحمن علی ولد اختر علی ساکن باغ ارم کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 6کلو گرام سے زائد چرس برآمد ہو کر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔