101

غیرضروری اور جھوٹی کالز کرنے والے نمبرز کی مکمل معلومات فراہم کی جائیں اور ان نمبرز کو بند کردیا جائے

غیرضروری اور جھوٹی کالز کرنے والے نمبرز کی مکمل معلومات فراہم کی جائیں اور ان نمبرز کو بند کردیا جائے

پشاور(رپورٹ:شاہ باباغلام حبیب)ریسکیو1122 نے غیر ضروری ، تنگ کرنے اور جھوٹی فون کرنے والوں کے خلا ف مختلف موبائل نیٹ ورک سروس فراہم کرنے والے اداروں کو معلومات سے متعلق خط لکھ دیا ۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد نے بتایا کہ ریسکیو1122 کسی بھی ایمرجنسی کے دوران بروقت خدمات فراہم کرتا ہے جس کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے




خطیر رقم اور مکمل تعاون فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ بعض افراد کی جانب سے ریسکیو 1122کے ٹال فری نمبر 1122پر غیرضروری اور جھوٹی کالز کرنے والوں کی وجہ سے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ خط میں غیرضروری اور جھوٹی کالز کرنے والے نمبرز کی

مکمل معلومات فراہم کی جائیں اور ان نمبرز کو بند کردیا جائے ۔ ریسکیو1122 ایکٹ کے سیکشن 26 اور 27 کے تحت ان کے افراد خلاف باقاعدہ کارروائی کا آغاز کیا جائے ۔ ریسکیو 1122اس وقت صوبے کے 10اضلا ع میں خدما ت فراہم کر رہاہے جبکہ بہت جلد ا س کا دائرہ کار پورے صوبے تک پھیلا دیا جائے گا اس لیے ایسے غیر ضروری کالز کرنے والے افراد کے خلا ف حتمی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں