ایبٹ أباد ایس پی ٹریفک وارڈن اشتیاق خان کا گلیات کا تفصیلی دورہ 92

ایبٹ أباد ایس پی ٹریفک وارڈن اشتیاق خان کا گلیات کا تفصیلی دورہ

ایبٹ أباد ایس پی ٹریفک وارڈن اشتیاق خان کا گلیات کا تفصیلی دورہ

ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر)ایبٹ أباد ایس پی ٹریفک وارڈن ہزارہ ریجن محمد اشتیاق خان کا دورہ گلیات مختلف ہوٹل مالکان اور ٹورسٹ سے ملاقات ٹریفک سٹاف کو ضروری ہدایات جاری ٹورسٹ سے تعاون کرنے کے بھی نفری کواحکامات جاری زرائع کے مطابق گزشتہ روز ایس پی ٹریفک وارڈن اشتیاق خان نے گلیات کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے فیسلٹیشن کی کارگردگی کا بھی جائزہ لیا اور گلیات میں تعنیات نفری کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی ٹورسٹ کی گاڑی کو غیر ضروری چلان نہ کیا جائے


اور ٹورسٹ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے اور ان سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے ٹورسٹ کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلیات ضلع ایبٹ أباد کا تفریحی اور سیاحتی مقام ہے جہاں پر سیزن میں لاکھوں کے حساب سے سیاح رخ کرتے ہیں اور تفریحی مقامات کی سیروتفریح سے لطف اندوز ہوتے ہیں انکی عزت کا خیال رکھناٹریفک پولیس کی زمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ٹورسٹ ٹریفک پولیس سے بھی مکمل تعاون کریں تاکہ ٹورسٹ اور ٹریفک پولیس کا باہمی تعلق قائم رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں