ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل نے گلیات کی ڈی آر سی کمیٹی کا افتتاح کر دیا 77

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل نے گلیات کی ڈی آر سی کمیٹی کا افتتاح کر دیا

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل نے گلیات کی ڈی آر سی کمیٹی کا افتتاح کر دیا

ایبٹ آباد(رپورٹ:وقاص باکسر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل نے گلیات کی ڈی آر سی کمیٹی کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب نتھیا گلی میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین ڈی آر سی ضلع ایبٹ آباد جنرل (ر) ایاز سلیم رانا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عباس مجید مروت خان و دیگر پولیس افسران،سردار عبدالشکور کنوینئر ڈی آر سی گلیات و دیگر عہدیداران و ممبران اور خواتین ممبران نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے ڈی آر سی گلیات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواہ پولیس نے ڈی آر سی کا قیام عمل میں لاکر ایک اہم اقدام اٹھا یا اور ڈی آر سی کو ایک قانونی حیثیت دی جس کا مقصد لوگوں کو انکے علاقائی سطح پر فوری اور مفت انصاف فراہم کرنا تھا جو آپ جیسے مخلص لوگوں کے وجہ سے کامیاب ہوا اور عوام اور محکمہ پولیس کے درمیان دوستانہ ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ اگر خیبرپختونخواہ کی طرح پاکستان کے دوسرے صوبوں اور اضلاع میں ڈی آر سی کا قیام عمل میں لایا جائے تو لوگوں کے مسائل انکے علاقائی سطح پر حل ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے جرائم کی شرح میں بھی کمی واقع ہوگی۔


ڈی آر سی کا کام عبادت سے کم نہیں۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ گلیات ایک پہاڑی علاقہ ہے اپنے مسائل کے حل کیلئے لوگوں کو ایبٹ آباد شہر جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی آر سی گلیات کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ لوگوں کو گلیات میں ہی لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے ڈی آر سی کی صورت ایک پلیٹ فارم میسر ہوگا۔ میں گلیات ڈی آر سی کے عہدیداران و ممبران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ رضاکارانہ طور پرمحکمہ پولیس کیساتھ مل کر لوگوں کی خدمت کیلئے اپنے آپ کو پیش کیا خصوصاً خواتین ممبران کی شمولیت احسن اقدام ہے جنہوں نے علاقہ کی خواتین کے مسائل کے حل کیلئے ڈی آر سی کا حصہ بن کر ایک بڑا قدم اٹھایا۔ ڈی آر سی میں خواتین ممبران کی شمولیت کی وجہ علاقہ کی خواتین اپنے مسائل کے سلسلہ میں خواتین ممبران سے بلاجھجک رابطہ کرسکتی ہے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں ڈی آر سی گلیات ہر قسم کے مفادات سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آر سی کا مقصد فیصلہ سنانا ہی نہیں بلکہ دو فریقین کے تنازعہ حل کرکے دونوں کو آپس میں رضا مندکرکے انکے درمیان پائی جانیوالے دشمنی اور نفرتوں کو محبت او ربھائی چارے میں تبدیل کرنا ہے تاکہ ڈی آر سی کا کوئی بھی فیصلہ چیلنج نہ ہو۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے کہا کہ ہزارہ پولیس آپکی اپنی پولیس ہے۔ محکمہ پولیس عوام کی خدمتگار ہے ہم سب کو عوام دوست جذبہ کیساتھ کام کرنا ہوگا۔ میرا اور میری پوری ٹیم کا مکمل تعاون اور مدد ہزارہ ریجن کے تمام ڈی آر سیزکیساتھ ہے۔ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین ڈی آر سی ایبٹ آباد جنرل (ر)ایاز سلیم رانا اور کنوینئر ڈی آر سی گلیات سردار عبدالشکور نے کہا کہ ہم اہلیان گلیات کی جانب سے ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل، ڈی پی او ایبٹ آباد عباس مجید مروت خان کو ڈی آر سی گلیات کے قیام پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے گلیات کی عوام کے ایک خواب کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ڈی آر سی گلیات کا قیام عمل میں لایا۔ ہم ڈی آئی جی ہزارہ اور ضلعی پولیس سربراہ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ہم بلا تفریق محکمہ پولیس کیساتھ مل کر علاقہ کی عوام کی فلاح و بہبوداور لوگوں کو مفت اور جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ڈی آر سی گلیات کو ایک مثالی ڈی آر سی کے طور پر پیش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں