رات کے وقت تمام بینکوں میں سکیورٹی گارڈز کی موجودگی کو یقینی بنائیں، ایس ایس پی زیب اللہ خان
مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر ڈی۔ایس۔پی ہیڈکواٹرز بشیر احمد کی سرکل ہیڈکواٹرز میں موجود تمام پرائیویٹ بنک کےمنیجرز کے ساتھ سکیورٹی کے حوالے سےمیٹنگ۔۔
تفصیلات کے مطابق رات گئے ڈی۔پی۔او مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان نے رات گئے ایبٹ آباد روڈ پر موجود مختلف پرائیویٹ بنکوں کو چیک کیا اور سکیورٹی گارڈز عدم موجود پاکر غصہ کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر بنک منیجرز کے ساتھ سکیورٹی کے حوالے میٹنگ کے انعقاد کا حکم دیا۔
جس پرفوری عملدرآمد کرتے ہوئے آج ڈی۔ایس۔پی ہیڈکواٹرزبشیر احمد نے پرائیویٹ بنکوں کےمنیجرزکے ساتھ میٹنگ سکیورٹی امور کے حوالے سے میٹنگ کی۔میٹنگ کے دوران ڈی۔ایس۔پی ہیڈکواٹرز کا کہنا تھا کہ رات کے وقت تمام بینکوں میں سکیورٹی گارڈز کی موجودگی کو یقینی بنائیں اور سی۔سی۔ٹی۔وی کیمرے نصب کئیے جائیں گے۔تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے۔انکا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کمی کوتائ قابل قبول نہیں۔