بچوں پر خصوصی توجہ نہ دی گئی تو کل یہی بچے بڑے ہو تعلیم کی دوری کی وجہ سے معاشرے میں بگاڑ پیدا کر سکتے ہیں 96

بچوں پر خصوصی توجہ نہ دی گئی تو کل یہی بچے بڑے ہو تعلیم کی دوری کی وجہ سے معاشرے میں بگاڑ پیدا کر سکتے ہیں

بچوں پر خصوصی توجہ نہ دی گئی تو کل یہی بچے بڑے ہو تعلیم کی دوری کی وجہ سے معاشرے میں بگاڑ پیدا کر سکتے ہیں

سنگ جانی (رپورٹ:محمد اسحاق عباسی )آوٹ آف اسکول چلڈرن جو اب اسکولوں میں داخل ہو چکے ہیں معاشرے کی توجہ کے مستحق ہیں.ان خیالات کا اظہار چئیرمین گورننگ باڈی ترنول پریس کلب اسحاق عباسی نے گرلز ماڈل اسکول سنگجانی میں خصوصی بچوں میں گفٹ تقسیم کرنے کے موقع پر کیا.


انکا کہنا تھا کہ ایسے بچے جو گورنمنٹ نے خصوصی پروگرام کے تحت سرکاری اسکولوں میں داخل کئے گئے یہ معاشرے کی توجہ کے مستحق ہیں انکی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ یہ بچے کل دوسرے بچوں کے ساتھ ساتھ اعلی تعلیم حاصل کر کے معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں.ایک بچی کل ایک ماں کی حیثیت سے پورے خاندان کی تربیت کرے گی اگر ان بچوں پر خصوصی توجہ نہ دی گئی تو کل یہی بچے بڑے ہو تعلیم کی دوری کی وجہ سے معاشرے میں بگاڑ پیدا کر سکتے ہیں. اس موقع پر تمام بچیوں میں گفٹ پیک تقسیم کئے گئے آخر میں اسکول انظامیہ اور میڈم نفیسہ نے بچوں کی حوصلہ افزائی پر اسحاق عباسی کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں