Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

رو ڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت پہلی سعودی ائیر لائن کی پرواز ایس وی 371 ،367 حجاج کو لے کر مدینہ پہنچ گئی

مدینہ (رپورٹ:نورالحسن )رو ڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت پہلی سعودی ائیر لائن کی پرواز ایس وی 371 ،367 حجاج کو لے کر مدینہ پہنچ گئی۔ مدینہ منورہ ائر پورٹ پر ڈائریکٹر جنرل حج ساجد یوسفانی نے حجاج کا استقبال کیا۔

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی ائیر لائن کی 35پروازوں کے ذریعے 11485 حجاج سعودی عرب پہنچیں گے، جبکہ قومی ائیر لائن کی23 پروازوں کے ذریعے 7390 اور ائیر بلیو کی14 فلائٹس سے 2956حجاج کرام سعودی عرب پہنچیں گے۔ اس طرح اس پراجیکٹ کی 72 پروازوں کے ذریعے 21831 حجاج مستفید ہونگے۔ یہ تمام فلائٹس اسلام آباد سے پرواز کریں گی اور انکی سعودی ایمیگریشن کا مرحلہ اسلام آباد میں ہی مکمل ہوگا۔ حج آپریشن 4جولائی سے 5اگست تک جاری رہے گا۔ُسعودی حج حکام نے اس پراجیکٹ کے تحت آنے والے حجاج کرام کیلئے بھرپور انتظامات کئے ھوئے تھے. اور وہ اپنی پرواز سے اترنے کے بعد ڈومیسٹک فلائٹ کے مسافروں کی طرح فورأ اپنی بسوں میں بیٹھ کر رھائش گاہ کی جانب روانہ ھوگئے.

Exit mobile version