Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بائیسچکوک کے لوگوں کا گریڈ اسٹیشن فورٹ عباس آکر وولٹیج کی کمی پر سخت گرمی میں احتجاج

بائیسچکوک کے لوگوں کا گریڈ اسٹیشن فورٹ عباس آکر وولٹیج کی کمی پر سخت گرمی میں احتجاج

بائیسچکوک کے لوگوں کا گریڈ اسٹیشن فورٹ عباس آکر وولٹیج کی کمی پر سخت گرمی میں احتجاج

فورٹ عباس(رپورٹ:ابو حمزہ ساجد)285/HR اور دیگر 22چکوک کے لوگوں کا گریڈ اسٹیشن فورٹ عباس آکر وولٹیج کی کمی پر سخت گرمی میں احتجاج،کتنی ستم ظریفی ہے کہ محکمہ برقیات نے علاقہ کے عوام کو بتائے بغیر اور اعتماد میں لئے بغیر مروٹ فیڈر کے تقریباََ 22 کے لگ بھگ چکوک اور کالونیز اور40 کے لگ بھگ ٹربائن کنکشن منقطع کر کے قریش فیڈر کے سا تھ منسلک کر دیے

ہیںسخت گر می کے موسم میں محکمہ تواناءنے وولٹیج کی کمی میں عوام کو مبتلا کر کے سخت اذیت میں ڈال دیا ہے، صورتحال یہ ہے کہ موٹر پمپ اور دیگر اشیاءسخت گرمی کے موسم میں وولٹیج کی کمی کے باعث بالکل کام نہیں کر رہے اور لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور راتوں کو پنکھے ا ور کولر نہ چلنے کی وجہ سے بچے بلبلا اٹھتے ہیںیہ کہاں کا انصاف ہے

کہ کچھ لوگوں کو ناجائز ریلیف بہم پہنچا کر اسکے برعکس ہزاروں بچوں ،مرداور عورت کو تکلیف میں مبتلا کر دیا گیا ہے،چاہیے تو یہ تھا کہ مروٹ فیڈر کے لوگو ں کو بھی جائز اپنا حق ملتا اور قریش فیڈر کے عوام کی حق تلفی بھی نہ کی جا تی اگر یہی کیفیت رہی تو عوام راست اقدام اٹھا نے پر مجبور ہو جائیں گے جس کا نتیجہ قانون کو ہاتھ میں لینے تک جا پہنچے گا، علا قے کے عوام وفاقی وزیر توا نائی، چیف آفیسر میپکو اور دیگر افسران بالا سے مطا لبہ کر تے ہیں




کہ سخت گر می کے موسم میں اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیا جائے اور جلد از جلد موزوں حل نکال کر علاقہ کی عوام کو اطمینان دلایا جائے ،واپڈا حکام لائن مین شاہ ویز ندیم نے صدر انجمن تاجران وچیئر مین پریس کلب فورٹ عباس حاجی محمد سلیم زاہد ،ڈاکٹرمحمد رمضان بلوچ اور دیگر صحافیوں کو بتایا کہ یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ سطح سے ہوا ہے مگر یہ ہمارہ علاقہ کے لوگوں کا مسئلہ ہونے کیوجہ سے ہارون آباد ایکسین واپڈا اور بہاولنگر SE واپڈا کو آپکے واپڈا مسائل پہنچا دیں گے ا س کے بعد پرامن احتجاجی جو کہ دور دراز سے ٹریکٹر ٹرالیوں پر آئے تھے واپس چلے گئے۔

Exit mobile version