Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایت کی کہ تھل کینال کے سیفنز کی صفائی فوری طور پر کروائی جائے

محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایت کی کہ تھل کینال کے سیفنز کی صفائی فوری طور پر کروائی جائے

میانوالی (رپورٹ:نوید ملک) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمو د بشیر نے کہا ہے کہ مون سون سیزن شروع ہونے والا ہے لہذا تمام محکموں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار رہنا چاہئے اور مشینری کو سو فیصد فنگشنل حالت میں رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ڈی سی آفس میٹنگ روم میں ممکنہ سیلابی علاقوں میں فلڈ سیفٹی، ریلیف انتظامات سے متعلق متعلقہ محکموں کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو دریائی کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں میں

زرعی اراضی اور مقامی آبادی کے تحفظ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر فوری اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایت کی کہ تھل کینال کے سیفنز کی صفائی فوری طور پر کروائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے سیلاب سے




بچاؤ کیلئے پیشگی اقدامات کریں اور مشینری افرادی قوت سائفنز کی صفائی دریائی سپر پشتوں پر حفاظتی اقدامات پر خصوصی توجہ دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کی آگاہی مہم کی مانیٹرنگ کریں اور لاروا کو ختم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائیں۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر واحد ارجمند ضیاء نے ڈپٹی کمشنر کو ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

Exit mobile version