95

مانسہرہ کے مختلف روٹس پر زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن

مانسہرہ کے مختلف روٹس پر زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) مانسہرہ ٹریفک پولیس۔عوامی شکایات پر انچارج ٹریفک پولیس مانسہرہ انسپکٹر جمال زیب خان کا مانسہرہ کے مختلف روٹس پر زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن۔۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان کی ہدایات پر عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک انچارج مانسہرہ

انسپکٹر جمال زیب خان نے مانسہرہ کے مختلف روٹس چیک کئیے اور زیادہ کرایہ وصول کرنے پر 334گاڑیوں کو تقریبا 83ہزار کا چلان کیاگیا۔چیک کئیے گئیے روٹس میں اوگی ، شنکیاری ،جبوڑی ،




ایبٹ آباد روٹ کے علاوہ گڑھی اور بالاکوٹ روٹس کوچیک کیا گیا۔کرایہ نامہ میں اضافہ کے حوالےسے متعلقہ محکمہ نے ابھی تک کوئ بھی ردوبدل نہیں کیا۔جس کی وجہ سےمسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہاہے۔عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ضلع مانسہرہ کے کسی بھی روٹ پر زیادہ کرایہ وصولی کی فوری اطلاع ٹریفک دفتر کے پی۔ٹی۔سی ایل نمبر 0997391156پر دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں